فیس بک پر صارفین کی آن لائن ہسٹری جلد فراہم ہوگی

23  جون‬‮  2018

نیویارک(انٹرنیشنل ڈیسک)سوشل میڈیا کے استعمال سے جہاں رابطوں میں سہولت حاصل ہوئی ہے، وہیں اس کی زیادتی نقصان دہ بھی ثابت ہوئی ہے، ایسے میں فیس بک کا ایک نیا فیچر آزمائشی مراحل میں ہے جو کسی صارف کے اس ایپ کے استعمال کے دورانیے سے متعلق آگاہ کرے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فیس بک کمپنی ’’یوورفیس بک آن ٹائم ‘‘کے نام سے ایک فیچر کی آزمائش کر رہی ہے، جس سے یہ معلوم ہوسکے گا کہ صارفین فیس بک ایپ پر کتنا وقت صرف کرتے ہیں۔ٹیکنالوجی ویب سائٹ

میش ایبل کی رپورٹ کے مطابق اس فیچر کے تحت صارفین کی آن لائن ہسٹری سے متعلق اعدادوشمار موصول ہوں گے، یعنی صارف نے کتنی دیر تک فیس بک کی ایپ استعمال کی ہے۔اس فیچر میں شامل مینیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گزشتہ ہفتے صارف نے کتنی دفعہ اور کتنی دیر تک فیس بک ایپ استعمال کی ہے۔اس فیچر کے ساتھ ساتھ ’’مینیج یوورٹائم‘‘ فیچر بھی متعارف کیا جائے گا جس کے تحت فیس بک استعمال کرنے کے دورانیے کی سیٹنگز کی جا سکتی ہیں، جس کے ذریعے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…