لیونل میسی کا جادو ایک بار پھر نہ چل سکا، ورلڈ کپ کے میچ میں کروشیا نے ارجنٹینا کو 3 گول سے ہرادیا

22  جون‬‮  2018

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک)لیونل میسی کا جادو ایک بار پھر نہ چل سکا، کروشیا نے ارجنٹینا کوتین۔صفر سے شکست دے دی جس کے بعد ارجنٹینا کی دوسرے راؤنڈ میں رسائی مشکل ہوگئی ہے۔ جبکہ کروشیا نے اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ فٹبال میں گروپ ’ڈی‘ کے

میچ میں پہلے ہاف میں ارجنٹینا اور کروشیا فاروڈز نے گول کرنے بھرپور کوشش کی لیکن کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی اور پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہوا۔دوسرے ہاف کے 58ویں میں منٹ نے کروشیا کے مڈفیلڈر اینٹے ریبک نے گیند گول میں پھینک کر اپنی ٹیم کو برتری دلادی،ریبک کا کروشیا کی جانب سے دوسرا انٹرنیشنل جبکہ اگست 2013ء کے بعد پہلا گول ہے۔ایک گو ل کے خسارے میں جانے کے بعد ارجنٹینا نے کئی متبادل کھلاڑی میدان میں اتارے لیکن گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔80ویں منٹ میں لوکا موڈرچ کو گول کرنے کا موقع ملا، جو انہوں ضائع نہیں کیا اورپاورفل کک لگاکر بال گول میں پھینک دی۔میچ ختم ہونے سے چند منٹ قبل ایوان ریکی ٹچ نے ایک اور گول کرکے اسکور تین۔صفر کردیا۔پہلے گروپ میچ میں ارجنٹینا اور آئس لینڈ کے درمیان مقابلہ ایک، ایک گول سے برابر رہا تھا۔گروپ ڈی‘ میں کروشیا کے 6پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے جبکہ ارجنٹینا اور آئس لینڈ کا ایک، ایک پوائنٹس ہے ٗنائیجیریا کی ٹیم کوئی پوائنٹ حاصل نہیں کرپائی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…