عجب کرپشن کی غضب کہانی ۔۔کرپشن بھی شرما کر رہ گئی مریم نواز کیساتھ تصویر بنوانیوالا لیگی رہنما ’’ڈھکن چور ‘‘نکلا اتنے علاقے میں گٹر نہیں جتنے ہزار وہ ڈھکن بنوا کر پیسے ہڑپ کر گیا

19  جون‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ن لیگ کا رہنما ڈھکن چور نکلا، کرپشن بھی شرما کر رہ گئی،کراچی کے ضلع غربی یونین کونسل 37میں نیول کالونی کے چیئرمین سعید اللہ آفریدی نے کاغذات میں ایک سال کے دوران گٹروں کے 60ہزار ڈھکن بنوا دئیے۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگ کراچی کے ضلع غربی یونین کونسل 37نیول کالونی کے چیئرمین سعید اللہ آفریدی کی کرپشن سے کرپشن بھی شرما کر رہ گئی ہے ۔

یونین کونسل کے اخراجاتی ریکارڈ کے مطابق چیئرمین سعیداللہ آفریدی نے ایک سال کے دوران گٹروں اور مین ہولز کے 60ہزار ڈھکن بنوائے ہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین سعید اللہ آفریدی نے اتنے زیادہ تعداد میں ڈھکن بنوائے ہیں کہ یونین کونسل میں اتنے گٹر بھی نہیں ہیں۔ دوسری جانب یہ بات بھی سامنے آئی کہ چیئرمین یونین کونسل کے اختیارات میں یہ بات شامل نہیں کہ وہ یونین کونسل میں موجود گٹروں کے ڈھکن بنوا سکے۔ سعید اللہ آفریدی نے اختیارات سے تجاوزکرتے ہوئے یونین کونسل کیلئے موجود فنڈز سے ہر سال 50ہزار کے ڈھکن بنوائے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حیران کن طور پر ایک بھی ڈھکن نہیں بنا جبکہ صرف یونین کونسل کے ریکارڈ میں گٹراور مین ہولز کے ڈھکنوں کی انٹری کی گئی ہے۔ ایک سال کے دوران 6لاکھ روپے کے ڈھکن بنوائےگئے جبکہ مجموعی طور پر ریکارڈ کے مطابق 60ہزار ڈھکن بنوائے گئے ہیں۔ یونین کونسل کے نائب ناظم سے جب اس حوالے سے میڈیا نمائندوں نے رابطہ کیا تو ان کے مطابق پوری یونین کونسل میں گٹر اور مین ہولز کی تعداد 200سے بھی کم ہے۔ ہولز کے 60ہزار ڈھکن بنوائے ہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین سعید اللہ آفریدی نے اتنے زیادہ تعداد میں ڈھکن بنوائے ہیں کہ یونین کونسل میں اتنے گٹر بھی نہیں ہیں۔ دوسری جانب یہ بات بھی سامنے آئی کہ چیئرمین یونین کونسل کے اختیارات میں یہ بات شامل نہیں کہ وہ یونین کونسل میں موجود گٹروں کے ڈھکن بنوا سکے۔ سعید اللہ آفریدی نے اختیارات سے تجاوزکرتے ہوئے یونین کونسل کیلئے موجود فنڈز سے ہر سال 50ہزار کے ڈھکن بنوائے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…