نیب ریفرنسز، نوازشریف کیخلاف کیسز کون لڑینگے؟خواجہ حارث یا کوئی اور؟احتساب عدالت نے حیران کن فیصلہ سنا دیا

19  جون‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنسز میں خواجہ حارث ہی کیس لڑیں گے، وکالت نامہ واپس لینے کی درخواست خارج کر دی گئی، خواجہ حارث نے اپنے تحفظات بھی عدالت کے سامنے رکھ دیئے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزاحتساب عدالت میں ایون فیلڈ اور العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس کی سماعت ہوئی، جج محمد بشیر نے استفسار کیا خواجہ صاحب آگئے ہیں ؟ آپ کی وکالت نامہ واپس لینے والی درخواست خارج کر دی۔

وکالت نامہ والی درخواست واپس لے رہے ہیں ؟ جس پر وکیل خواجہ حارث نے کہا پہلے ایک اور درخواست دینی ہے، بطور وکیل موقف اپنانا میرا حق ہے۔نیب پراسیکیوٹر نے کہا مخالفت نہیں کی، پھر بھی درخواست خارج ہوگئی، جس پر وکیل خواجہ حارث نے کہا آپ ہی بتا دیں کارروائی کو کیسے آگے چلانا ہے ؟ سب کو ایک دوسرے سے تعاون کی ضرورت ہے ، ہر چیز کیلئے قانون ہوتا ہے، سپریم کورٹ نے ہفتے کو بھی عدالت لگانے کا کہا، ہفتے کو عدالت لگانے کا کون سا قانون ہے؟۔نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے نئی درخواست میں تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا سپریم کورٹ نے احتساب عدالت کو عدالتی اوقات خود متعین کرنے کا حکم دیا، رول آف لا میں عدالتی وقت اور چھٹیاں مقرر کر دی گئی ہیں، عدالت مقررہ وقت کے بعد یا چھٹی کے دن کارروائی نہیں چلاسکتی، دلائل اور جرح کی تیاری کے لیے ہزاروں صفحات پڑھنے پڑتے ہیں، عدالتی وقت کے بعد کارروائی پر اگلے دن کی تیاری نہیں ہوسکے گی، بغیر تیاری کے عدالت آنا موکل کے ساتھ زیادتی ہوگی۔ کیپٹن(ر)صفدر احتساب عدالت میں پیش ہوئے، سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز والدہ بیگم کلثوم نواز کی طبعیت ناساز ہونے کے باعث احتساب عدالت میں پیش نہ ہوسکے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…