سرفراز کے علاوہ کپتانی کا اہل کوئی نظر نہیں آ تا،نجم سیٹھی

13  جون‬‮  2018

لاہور(آئی این پی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ فی الوقت سرفراز احمد کے علاوہ پاکستانی ٹیم میں کوئی بھی کھلاڑی کپتانی کا اہل نظر نہیں آتا۔نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ میں نے ہمیشہ کپتان سرفراز احمد کو سپورٹ کیا ہے اور ان پرمیرا پورا اعتماد ہے ۔ اس لئے سر فراز احمد ورلڈکپ 2019تک پاکستان ٹیم کے کپتان برقرار رہیں گے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز برابر کرنا بڑی کامیابی ہے۔ہماری ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ۔

اور سیکھنے کے مراحل سے گزر رہی ہے ۔نجم سیٹھی نے کہا کہ آئرلینڈ کے بورڈ کی جانب سے ٹیسٹ میچ دیکھنے کی دعوت پر وہاں گیا۔ اس مرتبہ ٹیم کے ساتھ دورہ کچھ زیادہ طویل ہوگیا۔ نئے انتخابات اور پھر نئی حکومت آنے کے بعد چیئرمین پی سی بی کے طور پر برقرار ر ہنے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ میں نے اپنا کام پوری ایمانداری سے کیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ کرکٹ گرانڈز کے بارے میں پالیسی بنالی گئی ہے اور بورڈ کی کرکٹ کمیٹی فیصلہ کرے گی۔

 

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…