افغانستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلادیش کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ایک رنز سے شکست دے دی ٗ سیریز 3-0سے اپنے نام کرلی

8  جون‬‮  2018

ڈھاکہ (این این آئی)افغانستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلادیش کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ایک رنز سے شکست دے دی جس کے بعد سیریز بھی 0۔3 سے اپنے نام کرلی۔تفصیلات کے مطابق افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنائے جس کے جواب میں بنگال ٹائیگرز 6 وکٹوں پر 144 رنز بناسکے۔افغانستان کی جانب سے نپی تلی بولنگ کرائی گئی اور جلد بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین بنگلادیشی بلے باز رنز آؤٹ ہوئے۔ بلیو کیپس کے

مجیب الرحمان، کریم جنت اور راشد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔بنگلادیش کے اوپننگ بلے باز لٹن داس 12 اور تمیم اقبال 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جس کے بعد نئے آنے والے بلے باز سومیا سرکار بھی 15 رنز بنا کر رنز آؤٹ ہوئے۔بنگال ٹائیگرز کی جانب سے مشفق الرحیم 46 اور محمد اللہ 45 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔اس سے قبل افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں پر 145 رنز بنائے جس میں محمد شہزاد کے 26 رنز اور سمیع اللہ شنواری کی ناقابل شکست 33 رنز کی اننگز نمایاں ہے۔

 

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…