جاوید چوہدری کی لکھی ایک ایک بات سچ نکلی ، تحریک انصاف کو عقل آہی گئی ریحام خان کی کتاب کا ایشو بلاوجہ چھیڑنے پرعمران خان برہم ، پارٹی اورانکی شخصیت کو نقصان پہنچانے والےاپنی ہی جماعت کے کن لوگوںکیخلاف بڑا حکم جاری کر دیا

8  جون‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ریحام خان کی کتاب نے پاکستان میں ہلچل مچا رکھی ہے اور اس حوالے سے کتاب آنے سے پہلے ہی سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا سمیت ملک بھر کے اخبارات میں موضوع بحث بن چکی ہے۔ ریحام خان کی کتاب کے مبینہ مسودے کے انکشافات نے پی ٹی آئی کو شدید اپ سیٹ کر دیا ہے اور اس بات کا اظہار ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری بھی اپنی

ایک پریس کانفرنس میں کر چکے ہیں۔ پاکستان کے ایک موقر قومی اخبار کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ریحام خان کی کتاب کا ایشو بلاوجہ چھیڑنے پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان شدید برہم ہیں ، پارٹی کی سنجیدہ قیادت نے اس بارے میں پارٹی چیئرمین عمران خان سے تحفظات کا اظہار بھی کیا ہے۔سنجیدہ قیادت کا کہنا ہے کہ بعض اراکین کی جانب سے میڈیا پر شدت سے باتیں بھی افشا کی گئیں جو ابھی تک کتاب شائع نہ ہونے کی وجہ سے سامنے ہی نہیں آئیں لیکن پہلے ہی اس حوالے سے بدنامی مول لے لی گئی ۔ بعض رہنمائوں کے خیال میں یہ ایک سازش کے تحت ہوا ہے جس میں پارٹی کے کئی نوجوان شامل ہیں جو اس سے قبل دوسری سیاسی جماعتوں کا حصہ رہ چکے ہیں ۔پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے بھی اس حوالے سے سوچ بچار کے بعد برہمی کا اظہار کیا ہے کہ بلاوجہ ایک نیا ایشو چھیڑ دیا گیا ہے جس سے پارٹی اور ان کی ذات کا خاصا نقصان ہوا ہے۔عمران خان نے اس سے حوالے سے پارٹی کے تین رہنمائوں کو معاملے کی تحقیقات کر کے انہیں خفیہ رپورٹ پیش کرنے کا ٹاسک دیا ہے۔ رپورٹ عمران خان کو دئیے جانے کے بعد امکان ہے کہ بعض افراد جو خودبخود پارٹی قائد بن کر اس طرح کے اقدامات کر رہے ہیں انہیں پارٹی سے سائیڈ لائن کر دیا جائے گا ۔ واضح رہے کہ عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان کی کتاب کے مبینہ مسودے میں عمران خان اور

ان کے ساتھیوں پر جنسی نوعیت کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ ریحام خان کے ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ اس کتاب میں انہوں نے عمران خان کے بلیک بیری کا بھی ذکر کیا ہے ۔خیال رہے کہ گزشتہ روز معروف صحافی و کالم نگار جاوید چوہدری نے بھی اپنے کالم میں تحریک انصاف کی قیادت کی توجہ اسی جانب مبذول کروائی تھی۔ جاوید چوہدری نے اپنے کالم میں لکھا تھا کہ کتاب ابھی مارکیٹ میں آئی نہیں اور تحریک انصاف نے بدنامی اور کیچڑ پہلے ہی اپنے پر مل لیا ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…