پاکستان کی تاریخ کا انوکھا مقدمہ، نوجوان لڑکی کو 8 گولیاں مارنے والا ملزم ’’اندھا‘‘ نکلا، عدالت میں ایسے انکشافات کہ سب کو چکرا کر رکھ دیا

2  جون‬‮  2018

اسلام آباد (آن لائن) عدالت عظمیٰ نے مبینہ نابینا ملزم کی ضمانت منسوخ کرنے کا فیصلہ دیتے ہوئے حراست میں لینے کا حکم دے دیا۔ گزشتہ روز کیس کی سماعت جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔ عدالت نے مبینہ نابینا ملزم اسرار اعوان کی ضمانت منسوخ کر دی، پولیس نے ملزم کو تحویل میں لے لیا۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ ملزم نابینا ہے تو دو دو اسلحہ لائسنس اس کے پاس کیا کر رہے ہیں،

ممکن ہے وقوعہ کے بعد ملزم کسی حادثے میں اندھا ہو گیا ہو۔ ڈاکٹر رپورٹ دینے سے پہلے پارٹی سے رابطہ کر لیتا ہے۔ جسٹس نے کہا کہ ڈاکٹر رپورٹ دیتے وقت پوچھتا ہے بتاؤ کیسی رپورٹ چاہیے، سسٹم کا اس انداز سے مذاق نہ اڑائیں۔ ریکارڈ سے بد نیتی ظاہر ہو رہی ہے، کیوں نہ تفتیشی کو یہیں سے جیل بھیج دیں۔ سب انسپکٹر نے عدالت کو بتایا کہ اصل تفتیشی دوسرا تھا، میرے پاس فائل ابھی آئی ہے۔ قاضی فائز نے کہا کہ اس کی ٹوپی اس کے سر اس کی ٹوپی اس کے، پولیس کا بس یہی کام ہے۔ ملزم کے وکیل کا کہنا تھا کہ عدالت جہاں سے چاہے میڈیکل کرا لے۔ مدعی کے وکیل نے کہا کہ ملزم نے لڑکی کو 8 گولیاں ماریں، تمام ثبوت ملزم کیخلاف ہیں۔ ملزم اسرار اعوان پر گزشتہ سال دسمبر میں ایک لڑکی پر 8 گولیاں چلانے کا الزام تھا۔ فائرنگ کے واقعے پر ملزم کیخلاف راولپنڈی کے تھانہ وارث خان میں مقدمہ درج کیا گیا۔  عدالت عظمیٰ نے مبینہ نابینا ملزم کی ضمانت منسوخ کرنے کا فیصلہ دیتے ہوئے حراست میں لینے کا حکم دے دیا۔ گزشتہ روز کیس کی سماعت جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔ عدالت نے مبینہ نابینا ملزم اسرار اعوان کی ضمانت منسوخ کر دی، پولیس نے ملزم کو تحویل میں لے لیا۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ ملزم نابینا ہے تو دو دو اسلحہ لائسنس اس کے پاس کیا کر رہے ہیں، ممکن ہے وقوعہ کے بعد ملزم کسی حادثے میں اندھا ہو گیا ہو۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…