ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم کا بند ہونا اچھی خبر نہیں، سرفراز احمد

31  مئی‬‮  2018

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ملک میں ڈپارٹمنٹل کرکٹ کا بڑا کردار رہا ہے اور اسے مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے لیکن ڈپارٹمنٹ کی ٹیم کا بند ہونا اچھی خبر نہیں ہے۔یوبی ایل کرکٹ ٹیم کی بندش پر تبصرہ کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ اس سے کھلاڑیوں میں مایوسی پیدا ہوگی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ کے رکن منصور مسعود خان کا کہنا ہے کہ اس خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے، انتظامیہ کئی آپشنز پر غور کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس موقع پر قیاس آرائیاں درست نہیں ہیں ٗہم اپنی اکیڈمی کو وسعت دینا چاہتے ہیں۔پاکستان ٹیم کے نوجوان بیٹسمین سعد علی کا تعلق بھی یوبی ایل سے ہے اس سے قبل1997میں بھی یوبی ایل کرکٹ ٹیم کو اچانک بند کردیا گیا تھا ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے 25 کھلاڑی اور دس دیگر ملازم براہ راست متاثر ہوسکتے ہیں۔ان کھلاڑیوں میں یونس خان، عمر اکمل، شان مسعود، رومان رئیس، سعد علی، محمد اصغر، احسان عادل، محمد نواز، میر حمزہ، سہیل خان، صہیب مقصود شامل ہیں۔

 

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…