شہری اس نمبر سے آنیوالی کال ہرگز نہ سنیں کیونکہ۔۔ حساس ادارے نےسائبر الرٹ جاری کر دیا

25  مئی‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) شہری جعلسازی اور فراڈ سے بچنے کیلئے ان نمبرز سے آنیوالی کالز نہ سنیں،ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے سائبر الرٹ جاری کر دیا۔ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کی جانب سے جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ بعض جعلساز مافیا مختلف ٹیلی فون نمبر سے کال کر کے اپنے آپ کو حساس ادارے یا پھر بینک کے افسر ظاہر کرتے ہیں اور شہریوں سے ان کی ذاتی معلومات خصوصاً بینک کی تفصیلات حاصل کرنے کے بعد ان کے اکائونٹس سے پیسے نکلوا لیتے ہیں یا پھر

مختلف انعامی سکیموں میں انعام نکلنے کا جھانسہ دیا جاتا ہے۔جعلساز مافیا نے مختلف سافٹ ویئر بنا رکھے ہیں جن کی مدد سے جب وہ کال کرتے ہیں تو شہری کے فون پر امریکہ، برطانیہ، دبئی یا دیگر ممالک کے نمبر ظاہر ہوتے ہیں جبکہ بعض سافٹ ویئر ایسے ہیں جو متعلقہ محکموں کے ہی نمبر ظاہر کرتے ہیں جس سے شہری دھوکا کھا جاتے ہیں۔ سائبر کرائم سرکل کی جانب سے الرٹ جاری کیا گیا ہے کہ تمام شہری ایسی کال سے محتاط رہیں اور کسی کے دھوکے میں نہ آئیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…