ڈنمارک کی خاتون وزیر کا روزے کیخلاف بیان پارٹی کے اعلان نے مسلمانوں کے دل جیت لئے

24  مئی‬‮  2018

کوپن ہیگن (این این آئی)ڈنمارک کی وزیربرائے امیگریشن کی جانب سے روزے اور مسلمانوں کیخلاف بیان پر ان کی سیاسی پارٹی ڈینش لبرل پارٹی نے اظہار لا تعلقی کا اعلان کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈینش لبرل پارٹی نے اپنی کابینہ کی اہم رکن کے مسلمانوں سے متعلق متنازع بیان سے لاتعلقی کا اظہار کیا ،بیان لاتعلقی میں کہا گیا کہ امیگریشن کی وزیر اسٹوج برگ کے متنازع بیان سے پارٹی کا کوئی تعلق نہیں،ان کا یہ بیان ان کی

ذاتی رائے ہو سکتی ہے لیکن پارٹی پالیسی نہیں ،پارٹی کی اعلیٰ قیادت وزیر موصوفہ کے نظریات کی حمایت نہیں کرتی ۔ڈنمارک کی انتہائی سخت امیگریشن کی پالیسیوں کی وجہ سے شہرت رکھنے والی امیگریشن کی وزیر اسٹوج برگ نے اپنے ایک کالم میں تحریر کیا تھا کہ کام کے دوران دن بھر کا روزہ رکھ کر بھوکا رہنا جدید معاشرے کے لئے چیلنج ہے۔ مقامی مسلمانوں کو چاہیئے کہ ماہ رمضان میں وہ چھٹی لے لیں کیونکہ مذہب ایک ذاتی معاملہ ہے اوراس سے معاشرے میں ممکنہ بگاڑ کا خطرہ بھی ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…