اہم ملک نے امریکا کی جانب سے اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کے ردعمل میں امریکی سفیر کو 48 گھنٹوں میں ملک سے نکل جانے کا حکم دیدیا،دھماکہ خیز اعلان

23  مئی‬‮  2018

کراکس(این این آئی)غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر نکولاس مادورو نے اعلٰی ترین امریکی سفیروں بشمول ٹوڈروبنسن اوربرائن ناانیوس کو 48 گھنٹوں کے اندر ملک سے نکل جانے کا حکم جاری کردیا ہے۔ دونوں سفیروں پر وینزویلا کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی اور منتخب حکومت کے خلاف سازش کرنے کے الزامات تھے۔دوسری بار صدارت کا عہدہ سنبھالنے والے نکولاس مادورو نے امریکی سفیروں کو ملک بدری کا حکم امریکا کی جانب سے وینزویلا پر عائد کی گئی اقتصادی پابندیوں کے بعد دیا۔امریکی

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا میں ہونے والے انتخابات کو ڈھونگ قرار دیتے ہوئے تیل کی ترسیلات سے متعلق معاہدوں کو معطل کردیا تھا۔واضح رہے کہ امریکا اور یورپی ممالک سمیت دیگر عالمی قوتوں نے وینزویلا میں ہونے والے متنازعہ انتخابات کو جعلی اور بوگس قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا تھا جب کہ ان انتخابات میں وینزویلا کی اپوزیشن جماعتوں نے بھی بائیکاٹ کیا تھا۔ ان انتخابات میں صدر نکولاس نے 68 فیصد ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی تھی جب کے مخالف امیدوار کو کْل ووٹ کے 21 فیصد ووٹ ملے تھے۔



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…