ہم سے غلطی ہوئی، ہمیں یہ کام بہت پہلے کرلینا چاہیے تھا، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی پشیمانی، مریم نواز کے بارے میں بڑے بڑے دعوے کردیئے

22  مئی‬‮  2018

اسلام آباد (آن لائن ) وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعظم کے نام پر ابھی اتفاق رائے نہیں ہوا، الیکشن 2018 کے انعقاد کیلئے 28جولائی آخری تاریخ ہے۔ نواز شریف کا نام کسی گواہ نے نہیں لیا، نیب صرف اور صرف مسلم لیگ ن کو توڑنے کیلئے بنائی گئی تھی،

ہم سے غلطی ہوئی، نیب کا کالا قانون ختم کرنا چاہیے تھا۔نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ انتخابات میں مختلف تشبیہات دی جاتی ہیں، اشاروں کی سیاست ہم نے پیچھے چھوڑ دی ہے‘۔انہوں نے کہا کہ ’نوازشریف کی بات کو بھارت نے اپنے مقاصد کیلئے توڑا مروڑا، نوازشریف نے یہ بات نہیں کہی کہ یہاں سے لوگ ممبئی بھیجے گئے، نواز شریف فرنٹ فٹ پر کھیلنے والے ہیں، نواز شریف کے بیانیے کو غلط انداز میں رپورٹ کیا گیا۔وزیراعظم نے کہا کہ مریم نواز نے پارٹی میٹنگ میں کبھی حصہ نہیں لیا، مریم نواز نے پارٹی میں کبھی کسی کوہدایات نہیں دیں، مریم نواز پارٹی معاملات میں مداخلت نہیں کرتیں۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نواز شریف کا نام کسی گواہ نے نہیں لیا، نیب صرف اور صرف مسلم لیگ ن کو توڑنے کیلئے بنائی گئی تھی، ہم سے غلطی ہوئی، نیب کا کالا قانون ختم کرنا چاہیے تھا۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نواز شریف نے کبھی ڈیل کی نہ کریں گے، ایک ملک کے سابق وزیراعظم پر براہ راست الزام لگایا گیا اور ساری خرابی براہ راست الزام لگانے سے شروع ہوئی۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…