کھلاڑیوں کے معاشی مسائل حل کئے بغیر کھیل ترقی نہیں کر سکتے، حکومت کھلاڑیوں کو ملازمتیں فراہم کرے، جان شیر خان

20  مئی‬‮  2018

اسلام آباد (آئی این پی)سکواش کے سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان نے کہا ہے کہ ملک کھلاڑیوں کے معاشی مسائل حل کئے بغیر کھیل ترق نہیں کر سکتے اور حکومت کھلاڑیوں کے معاشی مسائل مددنظر رکھ ملازمتیں فراہم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے، گذشتہ روز اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں سب سے بڑا مسئلہ کھلاڑیوں کی بے روزگاری ہے

جب تک بے روزگاری پر قابو نہیں پائے گا تو اس وقت تک ملک میں کھیل ترقی نہیں کرسکتے، انہوں نیکہا کہ کسی بھی کھیل میں حکومت اور سپانسر کے بغیر ترقی ناممکن ہے ، انہوں نے کہا کہ کھلاڑی امن کے سفیر اور ہمارا قومی اثاثہ ہیں ان کی حوصلہ افزائی ہمارا اور حکومت کا فرض ہے، بارہ بار کے عالمی چیمپئن جان شیر خان نے کہا کہ سپانسرز کو کرکٹ کی طرح دوسرے کھیلوں میں آنا چاہئے تاکہ ملک میں دوسری کھیلوں کو فروغ حاصل ہو۔انہوں نے ملک میں پہلی کبڈی سپر لیگ کے کامیاب انعقاد پر پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رانا محمد سرور کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس کبڈی سپر لیگ ملک میں ہمارے ثقافتی کھیل کو مزید فروغ حاصل ہوگا، کھیلوں کی ترقی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک میں کھیلوں کی ترقی میں کھلاڑیوں اور عہدیداروں کا بڑا اہم کردار ادا ہوتا ہے ان دونوں ملکی مفاد کو مدد نظر رکھ کر فیصلے کرنے چاہیئے،

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…