راس الخیمہ میں افسوسناک واقعہ ،5 ایشیائی شہری زخمی

16  مئی‬‮  2018

راس الخیمہ(سی پی پی )متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ میں افسوسناک ٹریفک حادثے میں 5 ایشائی شہری زخمی ہو گئے ۔ مزید تفصیلات کے مطابق حادثہ راس الخیمہ کے ریفعہ علاقے میں دو گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں پیش آیا ۔ راس الخیمہ کے ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کے ڈرایکٹر کمانڈر احمد سعید ال سام ال نقبی نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں صبح ساڑھے سات بجے کار اور مائیکروبس کے درمیان تصادم کے اطلاع موصول

ہوئی تھی جس پر ٹریفک پولیس کی ایک ٹیم ایمبولینس ، پیرا میڈیکس سٹاف اور ریسکیو ٹیم کے ساتھ فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچی اور فوری طور پر زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا ۔مقامی ذرائع کے مطابق ملبے کو فوری طور پر سڑک سے ہٹایا گیا اور سڑک کو معمول کی آمدورفت کے لیے خالی کیا گیا ۔ ڈرایکٹر کمانڈر احمد سعید ال سام ال نقبی نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور لاپرواہی کی باعث پیش آیا تھا ۔ انہوں نے مزید وضاحت کی کہ دونوں گاڑیوں کے ڈرائیور جنکی عمریں 26 اور 27 سال تھیں معمولی طور پر زخمی ہوئے تھے جبکہ باقی کے دوافراد معمولی طور پر زخمی ہوئے تھے اور ایک 54 سالہ شخص شدید زخمی ہو گیا تھا ۔54 سالہ شخص کی حالت تشویشناک ہے اور اسے اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج رکھا گیا ہے ۔محکمہ ٹریفک کے ڈرایکٹر کمانڈر احمد سعید ال سام ال نقبی نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرائیور کو دوران ڈرائیونگ لاپرواہی نہیں برتنی چاہیے بصورت دیگر ایسے واقعات پیش آتے رہیں گے ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…