پاکستان کی نصف آبادی موٹاپے کا شکار

9  مئی‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حال میں ہونے والے ایک سروے کے نتائج سے پتہ چلا ہے کہ پاکستان کی نصف آبادی موٹاپے کا شکار ہے، جس وجہ سے ذیابیطس میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ یہ اپنی نوعیت کا پاکستان میں ہونے والا پہلا مکمل سروے ہے، جس کے ذریعے نہ صرف اضافی وزن کے افراد کی تعداد معلوم ہوسکی، بلکہ یہ بھی پتہ چلا کہ موٹاپے کی وجہ سے اور کون سی بیماریاں پاکستان میں سر اٹھا رہی ہیں۔

شائع خبر کے مطابق اپنی نوعیت کے پہلے سروے کے نتائج کو پاکستان اینڈوکرائن سوسائٹی (پی ای ایس) کے تعاون سے ہونے والے پانچویں اینڈوکرائن سیمپوزیم کے دوران لاہور میں پیش کیا گیا۔ موٹاپے سے نجات میں مددگار 5 مشروبات اس دوران خطاب کرتے ہوئے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس، پشاور کے پروفیسرڈاکٹر اے ایچ عامر کا کہنا تھا کہ سروے کے نتائج ملک میں موٹاپے سے نمٹنے کے لیے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کر رہے ہیں، کیوں کہ وزن بڑھنے کے باعث ہی لوگ ذیابیطس میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ ڈاکٹر عامر کا کہنا تھا کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے عالمی سطح اور جنوبی ایشیائی خطے کے لیے باڈی ماس انڈیکس (بی ایم آئی) کی الگ الگ گائڈ لائنز بنا رکھی ہیں۔ سروے کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ 29 فیصد آبادی مقررہ مقدار سے اضافی وزن کی حامل ہے۔ سروے میں موٹاپے کے شکار افراد کو تین مختلف کیٹیگریز میں رکھا گیا ہے، جن میں سے سب زیادہ افراد یعنی 31 فیصد موٹاپے کی ابتدائی کلاس، 13 فیصد دوسری کلاس جب کہ 7 فیصد تیسری کلاس کا شکار ہیں۔ موٹاپے سے بچاﺅ کے لیے 10 بہترین غذائیں رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر ملک کی نصف آبادی موٹاپے کا شکار ہے۔ ڈاکٹر عامر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مقابلے دنیا کی 19 فیصد آبادی کم موٹاپے کا شکار ہے، یعنی عالمی سطح پر صرف 31 فیصد آبادی موٹاپے کا شکار ہے، تاہم مقررہ مقدار سے زائد وزن رکھنے والی عالمی آبادی پاکستان سے زیادہ ہے جو 35 فیصد ہے۔

انہوں نے بتایا کہ موٹاپے کے باعث ہی لوگ ذیابیطس کا شکار ہو رہے ہیں، جب کہ ذیابیطس دل کا دورہ پڑنے کا اہم سبب ہوتا ہے۔ ڈاکٹرعامر کے مطابق ذیابیطس کی وجہ ہی 50 فیصد گردوں اور اتنی ہی آنکھوں کی بیماریاں ہوتی ہیں۔ موٹاپا کم ہو تو چربی کہاں جاتی ہے؟ انہوں نے بتایا کہ قریبا ملک کی ہردسویں خاتون ذیابیطس کا شکار ہے، جسے اس کے بچاؤ کے طریقہ کار سمیت اس کے علاج تک بھی رسائی نہیں ہے، جب کہ حاملہ خواتین میں ذیابیطس ہونے کے باعث پیدا ہونے والا ہر ساتواں بچہ بھی نظام ہاضمہ کی بیماریوں کا شکار بن رہا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے انکشاف کیا کہ پاکستان بھر میں صرف 60 اینڈروکرنالوجسٹ موجود ہیں، جب کہ بلوچستان میں ایک بھی اینڈروکرنالوجسٹ نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…