فیس بک اسنیپ چیٹ کا ایک اور فیچر ‘چرانے’ کے لیے تیار

9  مئی‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک اپنی حریف ایپ اسنیپ چیٹ سے پہلے ہی متعدد فیچرز جیسے اسٹوریز وغیرہ اپنی مختلف اپلیکشنز کے لیے ‘چرا’ چکی ہے اور لگتا ہے کہ اب وہ ایک بار پھر ایسا ہی کرنے والی ہے۔ فیس بک کے بانی متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ تصویری رابطے ہی مستقبل میں تحریر کا متبادل ثابت ہوں گے اور اس کا آغاز 2016 میں فیس بک ری ایکشنز سے ہوا ۔

2017 میں اینیمیٹڈ کمنٹس سامنے آئے اور اب فیس بک اواتار متعارف کرائے جانے والے ہیں، جو کہ صارف اپنی ذات کو کارٹون ٹائپ اسٹیکر میں تبدیل کرکے کمنٹس اور میسنجر پر استعمال کرسکیں گے۔ فیس بک اسنیپ چیٹ کو کچلنے کے لیے تیار یہ فیچر اس وقت فیس بک کی اینڈرائیڈ ایپ کے کوڈ میں چھپا ہے جسے ایک ڈویلپر جین وونگ نے دریافت کیا، یعنی ابھی آزمائشی مراحل سے گزر رہا ہے۔ تاہم ڈویلپر کے مطابق فیس بک اواتار بنیادی طور پر اسنیپ چیٹ کے بٹ موجی کا جواب ہے بلکہ ہو بہو ویسے ہی ہیں۔ فیس بک نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے ‘ ہم ہمیشہ لوگوں کو فیس بک پر جذبات کے اظہار کا موقع دینے کے لیے نئے راستے ڈھونڈتے رہتے ہیں’۔ فی الحال یہ فیچر ابتدائی مراحل میں ہے تو یہ بتانا واضح نہیں کہ اسے کس طرح استعمال ہوگا اور کیا صرف کمنٹس تک محدود ہوگا یہ فوری طور پر اسے بناکر ارسال کیا جاسکے گا۔ فیس بک کا اسنیپ چیٹ پر براہ راست حملہ ویسے اس طرح کے کارٹون ٹائپ اواتار نوجوانوں میں کافی مقبول ہیں خصوصاً اسنیپ چیٹ میں۔ اسی لیے یہ حیران کن ہے کہ فیس بک نے اس فیچر کو اپنانے میں اتنی تاخیر کیوں کیوں کی، تاہم اب وہ اس میدان میں بھی اپنی حریف ایپ کو شکست دینے کے لیے تیار ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…