زرداری کا پی ٹی آئی کیساتھ اتحادی حکومت کا قیام!تحریک انصاف نے (ن )لیگ کو سرپرائز دیتے ہوئے کیا یقین دہانی کروا دی ؟

6  مئی‬‮  2018

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ کسی سیاسی اتحاد کی خواہش مند نہیں۔تفصیلات کے مطابق دو روز قبل پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا تھا کہ اگر ضرورت پڑی تو انتخابات کے بعد پی ٹی آئی کے ساتھ ہاتھ ملانے کے لیے تیار ہیں۔آصف علی زرداری کی جانب سے جاری بیان کے اگلے ہی روز پی ٹی آئی

کے سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری نے پارٹی کا موقف واضح کرتے ہوئے کہا کہ بہت شکریہ آصف علی زرداری، ہمیں کسی کی مدد کی ضرورت نہیں، پی ٹی آئی ایوانِ زریں میں تنہا آئی تھی اور وہ تنہا ہی حکومت تشکیل دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ پی ٹی آئی آصف علی زرداری کی پارٹی سے کبھی ہاتھ نہیں ملائے گی۔انہوں نے بتایا کہ قومی اسمبلی کی 272 عام نشستوں پر 200 امیدوار کھڑا کررہے ہیں اور امید ہے کہ ہمیں مشترکہ طور پر 150 نشستوں کی برتری حاصل ہوگی۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ دیگر سیاسی پارٹیاں 100 سے زیادہ امیدوار کھڑے کرنے کی صلاحیت سے محروم ہیں جبکہ دونوں پی پی پی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کو امیدوار کی تلاش میں جدوجہد کرنا پڑیگی۔فواد چوہدری نے نے کہا کہ پی پی پی اور مسلم لیگ (ن) علاقائی پارٹیوں کے سانچے میں ڈھل چکی ہیں اور پی ٹی آئی کا دونوں سے ہی کوئی مقابلہ نہیں۔پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات نے واضح کیا کہ پی پی پی اندورن سندھ اور مسلم لیگ (ن) مرکزی پنجاب میں مقبولیت رکھتی ہے اور انتخابات کے بعد مسلم لیگ (ن) اپنا وجود کھو دے گی۔انہوں نے سینیٹ انتخابات میں پیپلز پارٹی کے ساتھ کسی بھی قسم کے سمجھوتے کی تردید کی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…