دماغ کے کینسر میں اضافے کی بنیادی وجہ موبائل فون کا بے دریغ استعمال ہے

6  مئی‬‮  2018

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) ماہرین کا کہنا ہے کہ دماغ کے کینسر میں اضافے کی بنیادی وجہ موبائل فون کا بے دریغ استعمال ہے۔ سائنسی جریدے جرنل آف انوائرنمنٹل اینڈ پبلک ہیلتھ میں شائع ہونے والے مقالے کے مطابق 1995ء سے 2015ء کے درمیان کیے گئے مطالعے سے انکشاف ہوا ہے کہ گزشتہ 10 برس کے دوران دماغ کے کینسر میں دگنا اضافہ ہوا ہے۔ برین ٹیومر کے بڑھتے ہوئے ان واقعات کی وجہ طرز زندگی میں تبدیلی اور موبائل فون کا

بڑھتا ہوا استعمال ہے۔ سائنس دانوں نے ٹیومر کے مطالعے کے دوران دیکھا کہ زیادہ تر ٹیومر دماغ کے پچھلی جانب اور کان سے زرا اوپری حصے میں پائے گئے۔ دماغ کے بالائی اور پچھلے حصے کے درمیانی حصے میں موجود ٹیومر عین کان کے اوپر موجود تھے جس سے ممکنہ طور پر کہا جا سکتا ہے کہ دماغ کے ٹیومر کی وجہ موبائل فون کا بے دریغ استعمال ہے اور جیسے جیسے معاشرے میں موبائل کا استعمال بڑھ رہا ہے ویسے ویسے برین ٹیومر میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…