مختلف شہروں میں آندھی ،طوبانی بارشیں ،آسمانی بجلی گرنے سے تباہی، 6افراد جاں بحق،8سے زائد زخمی،سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟

3  مئی‬‮  2018

لاہور /اسلام آباد /پشاور(اے این این) لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں آندھی و بارش سے6افراد جاں بحق اور8سے زائد زخمی ہوگئے ہیں جن کو ابتدائی طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں آندھی و بارش ، چھتیں گرنے اورآسمانی بجلی گرنے سے 6افراد جاں بحق اور 8سے زائد زخمی ہوگئے ۔محکمہ موسمیات نے مختلف شہروں میں مزید بارش کا امکان ظاہر کردی ۔

لاہور، بھکر، جوہرآباد، فیصل آباد، اوکاڑہ، رینالہ خورد، گوجرہ، حافظ آباد، جھنگ، مالاکنڈ، ہزارہ، بنوں، کالام، چترال و دیگر شہروں میں تیزہواں کے ساتھ بارش ہوئی جس سے گرمی کازور ٹوٹ گیا۔لاہور کے علاقے جوڑے والا پل کے قریب مین بازار چونگی دوگیج میں زیرتعمیر عمارت پر لینٹر ڈالا جا رہا تھا کہ تیز آندھی کے باعث چھت منہدم ہوگئی جس کے نتیجے میں 3مزدور ناظر، پرویز اور سجاد ملبے تلے دب کر جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ آندھی سے لیسکو کے 54 فیڈر ٹرپ کر گئے جس کے باعث کئی علاقے بجلی کی فراہمی سے محروم ہوگئے۔رائے ونڈ روڈ پر واقع بوبتیاں پولیس ناکے کے قریب واقع فیکٹری کی دیوار گرنے سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔دوسری جانب بھکر میں سرائے مہاجر کے نواحی علاقے مسلم کوٹ کے قریب طارق نامی شخص کے گھر پر آسمانی بجلی گرنے سے گھر کی وائرنگ سمیت الیکٹرونک اشیا جل گئیں اور گھر میں موجود اس کی بیوی زخمی ہو گئی۔ نوتک کے نواحی علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے 45 سالہ شخص صدیق جاں بحق ہوگیا۔قصور میں سہاری روڈ پر یونس کی45سالہ بیوی رانی بی بی گھر میں اکیلی تھی کہ بارش اور تیز ہوا کی وجہ سے مکان کی چھت کمزور ہونے کے باعث گر گئی جس کے نتیجے میں رانی شدید زخمی ہوگئی۔ادھر پشاورسمیت صوبہ کے دیگراضلاع میں34کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والے طوفان کے باعث 2 نوجوان جاں بحق جبکہ4افرادزخمی ہوگئے ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…