اسٹیبلشمنٹ کے جھولے میں جھولنے والی (ن)لیگ ہمیں جمہوریت کا سبق دے رہی ہے ٗ فواد چوہدری

2  مئی‬‮  2018

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے الزام عائد کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اسٹیبلشمنٹ کے فیڈر سے دودھ پی کر جوان ہوئی اور ان کے جھولے میں جھولتی رہی اور آج ہمیں اور پورے پاکستان کو جمہوریت کا سبق دے رہی ہے۔ایک انٹرویومیں فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کے حوالے سے پاناما کی شکل میں عالمی جعلسازی کا معاملہ سامنے آیا جو پاکستان کی ایجنسیوں ٗمیڈیا یا عدلیہ نے نہیں بنایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس اسکینڈل سے نواز شریف نے جان چھڑانے کی بھرپور کوشش کی اور ہم نے تحریک چلائی جس کے نتیجے میں سپریم کورٹ نے اس کا نوٹس لے کر نواز شریف کو نااہل قرار دیا۔صوبہ سندھ کے حوالے سے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سندھ میں جو حالات ہیں سب کے سامنے ہیں، وہاں تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں میں تباہی مچی ہوئی ہے، سندھ میں احتساب کا عمل بدقسمتی سے مکمل نہیں ہوا اور اگر ہمیں موقع ملا تو ہم اس عمل کو پورا کریں گے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…