ہم پہلے مسلمان ہیں پھر کچھ اور۔۔ہر پاکستانی دشمن کیخلاف متحد ہے،ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ پر آرمی چیف میدان میں آگئے،زبردست اعلان

2  مئی‬‮  2018

راولپنڈی(سی پی پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ کرنے والوں کو انجام تک پہنچانے کا اعلان کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ میں ہزارہ برادری کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال، وزیر اعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو، سدرن کمانڈر بھی ہمراہ تھے۔

ہزارہ براری کے نمائندوں نے ٹارگٹ کلنگ پر تحفظات کا اظہار کیا۔ آرمی چیف نے ٹارگٹ کلنگ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرنے والوں کیلئے فاتحہ خوانی کی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ عزیزوں کے نقصان کا مداوا کسی بھی طرح ممکن نہیں، ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ کرنے والوں کو انجام تک پہنچایا جائے گا، ہزارہ برادری کے ہر فرد کی ہلاکت ہمارے لئے باعث تشویش ہے۔آرمی چیف نے کہا کہ ہماری بہادر افواج ملک میں قیام امن کیلئے قربانیاں دے رہی ہیں، رواں سال بھی اب تک کوئٹہ میں 37 سکیورٹی اہلکار شہید ہو چکے ہیں، ہم نے بہت سے دہشت گرد گروپوں کا خاتمہ کر دیا ہے، ان دہشت گردگروپوں کو دشمن ایجنسیوں کی حمایت حاصل ہے, ہم پہلے مسلمان ہیں پھر کچھ اور، مذہب،مسلک،زبان اور برادری کی تفریق کے بغیر ہر پاکستانی دشمن کیخلاف متحد ہے، ہمیں قومی اتحاد سے دشمن کے عزائم کو شکست دینا ہے، پاکستان کی سلامتی کیلئے پر اقدام اٹھایا جائے گا۔ہزارہ برادری نے پاک فوج پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تعاون کی یقین دہانی کرائی اور دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…