آئی ایس آئی نے شکیل آفریدی کو فرار کرانے کی امریکی سازش ناکام بنادی، امریکی ایجنٹ اس وقت کہاں اور کس حال میں ہے؟ روسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات

1  مئی‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/نیوز ایجنسیاں) آئی ایس آئی نے اسامہ بن لادن کو ڈھونڈنے میں مدد دینے والے امریکہ کے پاکستانی ایجنٹ ڈاکٹر شکیل آفریدی کو پشاور جیل سے فرار کرانے کی امریکی سازش ناکام بنا دی، امریکہ نے ڈاکٹر شکیل آفریدی کو چھڑانے کے بدلے پاکستان کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کی پیشکش کی تھی روسی خبر رساں ادارے کی تہلکہ خیز رپورٹ۔ تفصیلات کے مطابق

روسی خبررساں ادارے کی رپورٹ میں انکشاف سامنے آیا ہے کہ پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی نے اسامہ بن لادن کو ڈھونڈنے میں مدد دینے والے امریکہ کے پاکستانی ایجنٹ ڈاکٹر شکیل آفریدی کو پشاور جیل سے فرار کرانے کی امریکی سازش ناکام بنا دی ہے۔ واضح رہے کہ امریکی ایجنٹ شکیل آفریدی کو چند دن قبل پشاور جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا ہے ، میڈیا رپورٹس کے مطابق شکیل آفریدی کو جس سیل میں رکھا گیا ہے وہاں خصوصی گارڈز تعینات کئے گئے ہیں۔ دوسری جانب شکیل آفریدی کے وکیل نے وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ کیونکہ شکیل آفریدی کی سزائیں معافیاں لگ کر صرف 7سال رہ گئی ہے اور 7سال اگلے ماہ پورے ہو رہے ہیں تو شکیل آفریدی کی اگلے ماہ رہائی کا امکان ہے اور اسی لئے انہیں اڈیالہ جیل راولپنڈی منتقل کیا گیا ہے۔ روسی ویب سائیٹ کے مطابق واشنگٹن نے ڈاکٹر شکیل کو امریکا کے حوالے کرنے کے لیے پاکستان سے درخواست بھی کی جب کہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے کیے گئے مطالبات میں سے ڈاکٹر شکیل آفریدی کی رہائی کا معاملہ سرفہرست تھا۔روسی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے نے ڈاکٹر شکیل آفریدی کو پشاور کی جیل سے فرار کرانے کا منصوبہ بھی بنایا تھا تاہم پاکستانی خفیہ ادارے آئی ایس آئی نے سی آئی اے کے اس منصوبہ کو ناکام بنادیا، سی آئی اے کے لیے

کام کرنے والے مقامی مخبر نے اس منصوبہ کے بارے میں آئی ایس آئی کو آگاہ کردیا جس پر کارروائی کرتے ہوئے ڈاکٹر شکیل آفریدی کو پشاور جیل سے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔واضح رہے کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کو اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد حراست میں لیا گیا تھا، شکیل آفریدی پر الزام ہے کہ انہوں نے سی آئی اے کو اسامہ بن لادن کا سراغ لگانے میں مدد کی تھی اور سی آئی اے کے ایما پر اسامہ بن لادن کے خون کا نمونہ حاصل کرنے کی کوشش بھی کی تھی۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…