اسلام آباد پولیس کا فارم ہاس پر چھاپہ‘15 لڑکیوں سمیت 35 افراد گرفتار

28  اپریل‬‮  2018

اسلام آباد (آئی این پی )تھانہ بھارہ کہو پولیس نے ایک فارم ہاس پر چھاپہ مار کر 15 لڑکیوں سمیت 35 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ہفتہ کو نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں بھارہ کہو پولیس نے ایک فارم ہاؤس پر چھاپہ مار کر 35 افراد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار شدگان میں 15 لڑکیاں اور 20 لڑکے شامل ہیں۔ لڑکیوں کو فی الحال بہارہ کہو تھانے میں ہی رکھا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لڑکیوں کو چھڑوانے کیلئے تھانے میں فون کالز کا تانتا بندھ گیا ہے۔

چند روز قبل اسلام آباد سے کمسن بچیوں کو ورغلا کر اغوا اور ملک بھر میں سپلائی کئے جانے کا ہولناک انکشاف بھی سامنے آیا تھا۔ پولیس نے مذموم دھندہ کرنے والے ایک گروہ کے کارندوں کو گرفتار کیا تھا۔ ملزمان نے شہر میں نویں کلاس کی طالبہ کو اغوا کیا تھا۔قبل ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے بھی ریمارکس دیئے تھے کہ پورا شہر جرائم، منشیات، جسم فروشی اور عیاشی کا گڑھ بن گیا ہے ، آئی جی اور ایس ایس پی بتائیں کہ قحبہ خانوں اور شراب فروشی کے اڈوں کے خلاف کیا کارروائی کی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…