یہ بات تو مجھے معلوم ہی نہیں تھی،کل شام ہی پتا چلا اور پھر میں وفاقی وزیرخزانہ بن گیا، گزشتہ دن اچانک کیا ہوا؟مفتاح اسماعیل کے حیرت انگیز انکشافات

27  اپریل‬‮  2018

اسلام آباد ( آئی این پی ) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ میں نے بطور وفاقی وزیر خزانہ حلف آج لیا ہے مگر یہ ایک حقیقت ہے کہ میں پہلے سے ہی اس وزارت کو چلا رہا ہوں ، مجھے آئین کے آرٹیکل 91 کی ذیلی شق 9 کا نہیں پتا تھا مجھے کل شام ہی پتا چلا کہ آئین کا آرٹیکل 91 کی ذیلی شق 9 بھی کوئی چیز ہے جس کے تحت میں حلف لے کر وزیر خزانہ بنوں گا، بجٹ میں نے سیکرٹری خزانہ نے اور بہت سے لوگوں نے مل کر بنایا ہے ،

وزیراعظم نے مجھے ایڈوائزر بننے کا پہلے ہی کہا تھا ، پانی کے مسئلے کے لئے کردار ادا کرنا فخر کی بات ہو گی ، ن لیگ نے ٹکٹ دیا تو کراچی سے الیکشن لڑوں گا ، امید ہے پارٹی کی جانب سے ٹکٹ ضرور ملے گا ۔ وہ نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے ۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ میں نے آج وزیر خزانہ کا حلف لیا مگر یہ بات ایک حقیقت ہے کہ میں پہلے سے ہی اس منسٹری کو چلا رہا ہوں ۔ مجھے آئین کے آرٹیکل 91(9) کا نہیں پتہ تھا کل شام ہی پتہ چلا کہ آئین کا آرٹیکل 91(9) بھی کوئی چیز ہے جس کے تحت میں حلف لے کر وزیرخزانہ بنوں گا ۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ صرف میں نے نہیں بہت سے لوگوں نے مل کر بنایا ہے ایوان میں نواز شریف کی کمی محسوس کی ۔ وزیر اعظم نے مجھے ایڈوائزر بننے کا پہلے بھی کہا تھا موجودہ بجٹ عوام کی امنگوں کے عین مطابق ہے ۔ بجٹ میں سالانہ اخراجات کا تخمینہ لگایا جاتا ہے ۔ پانی کے مسئلے کے لئے کردار ادا کرنا فخر کی بات ہو گی ۔ وزیر ،خزانہ نے کہا کہ 15 روز پہلے حکومت ھنے ایمنسٹی اسکیم کا اعلان کیا ۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کیا ہے ۔ روپے کی قدر میں اضافے کے لئے کام کر رہے ہیں زر مبادلہ کے ذخائر 15 ارب ڈالر ہو ں گے ۔ ایمنسٹی اسکیم کا ابھی کوئی خاطر خواہ ردعمل نہیں ملا ۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ امید ہے ایمنسٹی اسکیم کے اچھے نتائج سامنے آئیں گے ۔ ن لیگ نے ٹکٹ دیا تو کراچی سے الیکشن لڑوں گا ۔ پوری امید ہے پارٹی کی جانب سے ٹکٹ ضرور ملے گا کراچی پیکج کا اعلان وزیراعظم پہلے کر چکے تھے اور اس پیکج کی کچھ رقم دی بھی جا چکی ہے ۔ ن لیگ کراچی کی بہتری کے لئے کام کرنا چاہتی ہے ۔ مسلم لیگ ن نے اپنے دور حکومت میں بہت کام کر دیا ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…