خواجہ آصف کو پھلوں کی ریڑھی لگانے کا مشورہ دے دیا گیا

26  اپریل‬‮  2018

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئین کے آرٹیکل 62 ایف ون کے تحت نا اہل قرار دے دیا ہے، تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے اس فیصلے پر عدلیہ کو سلام پیش کیا اور کہا کہ اس فیصلے پر سیالکوٹ کی عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ عثمان ڈار نے کہا کہ خواجہ آصف کی نا اہلی پر اپنے لیڈر عمران خان کا شکرگزار ہوں، اگر وہ میرے ساتھ نہ ہو تے تو میں کبھی نہ کر سکتا۔ اس موقع پر عثمان ڈار نے کہا کہ

میں خواجہ آصف کو مشورہ دیتا ہوں کہ جا کر شوکت خانم کے باہر فروٹ کی ریڑھی لگا لیں، اس پرآپ کو حلال کی کمائی بھی ملے گی اور تمہیں مریضوں کی دعائیں بھیحاصل ہوں گی۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے وزیر خارجہ و مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ آصف کی نا اہلی کی خوشی میں جشن منایا گیا ،سیالکوٹ کے جناح ہاؤس میں ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے اور نوٹ نچھاور کئے گئے، عمران خان کی رہائشگاہ بنی گالہ اور لاہور کے مختلف مقامات پر بھی مٹھائیاں تقسیم کی گئی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ سے نااہلی کا فیصلہ آتے ہی خواجہ آصف کے آبائی شہر سیالکوٹ میں پی ٹی آئی کا مرکزی آفس نعروں سے گونج اٹھا۔پی ٹی آئی کے پرجوش کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے ہوئے اپنی قیادت کے حق میں اور (ن) لیگ کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔ اس موقع پر کارکنوں نے خواجہ آصف کے خلاف درخواست گزار عثمان ڈار کے بھائی کو کندھوں پر اٹھا لیا اور نوٹ نچھاور کیے ۔ اس موقع پر منوں کے حساب سے مٹھائی بھی تقسیم کی گئی ۔پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی رہائشگاہ بنی گالہ میں بھی خوشی کا سماں رہا، عمران خان نے عثمان ڈار کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر عثمان ڈار نے عمران خان کو مٹھائی بھی کھلائی۔ اس موقع پر دیگر رہنماؤں کو بھی مٹھائی پیش کی گئی خواجہ آصف کی نااہلی کی خوشی میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے چیئرنگ کراس چوک میں بھی جشن منایا اور مٹھائی تقسیم کی ۔پنجاب اسمبلی کے احاطے میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید نے بھی مٹھائی تقسیم کی ۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی نعرے بازی بھی کرتے رہے ۔ پی ٹی آئی ویمن ونگ ایگزیکٹو کونسل کی ممبر مسرت جمشید چیمہ کی جانب سے بھی اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی خوشی میں صدر میں رابطہ مہم کے دوران مٹھائی تقسیم کی گئی ۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…