سارے مولویوں نے یہ کام کیا لیکن میں نے نہیں کیا جس پرمولانا فضل الرحمان نے پہلی مرتبہ میرا شکریہ ادا کیا،شیخ رشید کے حیرت انگیز انکشافات

20  اپریل‬‮  2018

رحیم یار خان(این این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ جب تک کرپٹ لوگ نہیں نکلیں گے تب تک غیر آئینی اقدام اور طالع آزماؤں کا خطرہ رہے گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں اور عمران خان کے ساتھ مل کر الیکشن لڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ کیا کوئی آدمی سوچ سکتاہے کہ جج کے گھر پر

ایک دن میں دو مرتبہ فائرنگ ہو ٗایسے ملک میں غریب کیسے محفوظ ہوسکتے ہیں، گوجرانوالہ کے ڈی سی کو پنکھے سے لٹکا دیا، پھر کہتے ہیں بہت زبردست گورننس ہے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ حکمران احتساب میں نہیں ٗختم نبوت کیخلاف چور دروازے سے یکام کرنے پر اللہ کی پکڑ میں آئے ہیں، سوائے میرے سارے مولیوں نے ختم نبوت کے خلاف ووٹ دیا اور مولانا فضل الرحمان نے پہلی مرتبہ اس معاملے پر میرا شکریہ ادا کیا۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ ملک میں پینے کا پانی نہیں ٗلوگ ہیپاٹائٹس سے مررہے ہیں، لوگ آج جنوبی پنجاب کی بات کرتے ہیں، میں زمانہ طالب علمی سے کرتا ہیں، پنجاب کو تقسیم کرکے اس کی بدمعاشی کو ختم کیا جائے، سارے ممبران قومی اسمبلی بھیڑ بکریاں ہیں، دنیا کی تاریخ میں کسی آدمی کا اسپیکر اتنی مرتبہ بند نہیں ہوا جتنا میرا ہوا۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ ختم نبوت کے موقع پر مجھے اسمبلی میں ٹائم ملا اور میں نے تڑکا لگادیا اور ایسا لگایا کہ انہوں نے مجھ سے معافیاں مانگیں۔شیخ رشید نے کہا کہ جب تک کرپٹ لوگ نہیں نکلیں گے تب تک غیر آئینی اقدام اور طالع آزماؤں کا خطرہ رہے گا۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…