ہمیں سنے بغیر سزا کیوں سنائی، بیس نے غداری کی تو دس کو کیوں نکالا؟تحریکِ انصاف کی دو اہم اراکین اسمبلی نے قرآن پر ہاتھ رکھ کر قسم کھالی،بڑے سوال اُٹھادیئے

20  اپریل‬‮  2018

پشاور(این این آئی)تحریکِ انصاف کی اراکین اسمبلی نے سینیٹ انتخابات میں وووٹ بیچنے کے الزامات کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے قرانِ پاک پر ہاتھ رکھ کر قسم کھا لی ہے۔تحریکِ انصاف کی ایم پی اے نگینہ خان، نسیم حیات اور نرگس علی نے پارٹی چیئرمین عمران خان کے سامنے سوال اٹھایا ہے کہ ہمیں سنے بغیر سزا کیوں سنائی،

بیس نے غداری کی تو دس کو کیوں نکالاپاکستان تحریکِ انصاف کیایم پی اے نگینہ خان، نسیم حیات اور نرگس علی نے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران سینیٹ انتخابات میں ووٹ بیچنے کے الزامات کی سختی سے تردید کر دی ہے۔ خواتین اراکینِ اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہم تینوں قرانِ پاک پر ہاتھ رکھ قسم کھاتی ہیں کہ ہم نے اپنی پارٹی کو ووٹ دیا تھا۔ اس موقع پر نرگس علی قران پاک اٹھاتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں۔پریس کانفرنس سے خطاب میں رکنِ اسمبلی نگینہ خان کا کہنا تھا کہ میں نے 2008 میں پی ٹی آئی جوائن کر کے پارٹی کیلئے تنظیم سازی کی اور ممبرز بنائے۔ آج بھی پارٹی کے ساتھ وفادار ہوں اور کسی قسم کی کوئی لالچ نہیں ہے۔انہوں نے دعوی کیا کہ ہم سے کوئی تحقیقات نہیں کی گئی اور نہ ہی کسی نے بلایا۔ نام آنے سے دس دن پہلے وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا تھا کہ کوئی تحقیقات نہیں ہو رہی۔نگینہ خان نے کہا کہ پی ٹی آئی ایسی پارٹی بنی جس میں ورکرز کو قران مجید اٹھا کر سچائی ثابت کرنا پڑتی ہے۔ ہم قران پاک پر حلف لینے کیلئے تیار ہیں۔ ہمارا عمران خان سے صرف یہ سوال ہے کہ اگر بیس اراکین نے داری کی ہے تو صرف دس کو کیوں نکالا گیا۔



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…