پرویز خٹک کی باری آگئی ، چیف جسٹس نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو کس کیس میں طلب کرلیا؟جان کر تحریک انصاف والوں کے ہوش اڑ گئے

19  اپریل‬‮  2018

پشاور(این این آئی) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے صاف پانی کی فراہمی سمیت مختلف کیسز کی سماعت کے دوران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کو طلب کرتے ریمارکس دیئے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی گڈگورنس کا بہت سنا ہے، اس لیے یہاں آئے ہیں۔جمعرات کو چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے پشاور رجسٹری میں صاف پانی کی فراہمی، ہسپتالوں اور اسکولوں

کی حالت زار اور نجی میڈیکل کالجز سمیت مختلف کیسوں کی سماعت کی۔سماعت کے دوران چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا، سیکرٹری صحت اور دیگر حکام عدالت عظمیٰ میں پیش ہوئے۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کو پینے کا پانی کہاں سے مل رہا ہے؟ کیا عوام کو آلودہ پینے کا پانی دیا جاتا رہا؟چیف جسٹس نے پینے کے صاف پانی کے ٹیسٹ کرنے کا بھی حکم دیدیا۔چیف جسٹس نے ہسپتالوں میں فضلہ جلانے سے متعلق رپورٹ بھی طلب کرتے ہوئے استفسار کیا کہ ہسپتالوں میں کتنا فضلہ بنتا ہے؟ کتناضائع کیا جاتا ہے اور کتنا عملہ کام کر رہا ہے؟۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے خیبرپختونخوا کے اسکولوں میں بنیادی سہولیات پر رپورٹ بھی فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے استفسار کیا کہ صوبے میں کتنے اسکولز ہیں اور کیا ان میں بنیادی سہولیات کی فراہمی ہو رہی ہے؟چیف جسٹس ثاقب نثار نے صوبے میں کام کرنے والے پرائیویٹ میڈیکل کالجوں میں فیسوں کی رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔علاوہ ازیں چیف جسٹس ثاقب نثار نے چیف سیکریٹری سے صوبے میں لوڈشیڈنگ اور بجلی کی پیداوار کے حوالے سے رپورٹ بھی طلب کرلی۔سماعت کے بعد چیف جسٹس نے پرویز خٹک کو طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو بلالیں ٗبے شک رات ڈیڑھ بجے بھی بلالیں ٗ ہم ادھر ہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…