سندھ میں نگراں کابینہ اور وزیراعلی کے ناموں کو حتمی شکل دینے کے لئے حزب اختلاف کی جماعتیں سرگرم،تین میں سے ا یک نام کو حتمی شکل دے دی گئی

18  اپریل‬‮  2018

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ میں نگراں کابینہ اور وزیراعلی کے ناموں کو حتمی شکل دینے کے لئے حزب اختلاف کی جماعتیں سرگرم ہوگئیں ایم کیوایم اور فنکشنل لیگ کے رہنماؤں کی بیٹھک، نگراں وزیراعلی کے لئے تین میں سے ایک سید غوث علی شاہ کے نام کو حتمی شکل دے دی گئی، سید غوث علی شاہ نے بھی نیم رضا مندی ظاہر کردی

تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم اور فنکشنل لیگ کے رہنماں کی گزشتہ روز ملاقات ہوئی جس میں سندھ میں نگراں سیٹ اپ کے لئے مشاورت ہوئی اور نگراں کابینہ کے لئے ناموں پر غور کیا گیا ملاقات میں پیر صدرالدین شاہ راشدی، اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن، سردار رحیم، سید سردار احمد سمیت دئگر شریک تھے ملاقات میں فنکشنل لیگ کی جانب سے نگراں وزیراعلی کے لئے سابق وزیراعلی جسٹس ریٹائرڈ سید غوث علی شاہ کا نام دیا گیا جس پر ایم کیوایم رہنماں نے اتفاق کیا سید غوث علی شاہ اس وقت لندن میں ہیں اور وہ آئندہ ہفتے پاکستان آئینگے سید غوث علی شاہ نے نگراں وزیراعلی کے لئے نیم رضا مندی ظاہر کردی ہے ایم کیوایم رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہارالحسن نے اس بات کی تصدیق کی اور کہا کہ اپوزیشن جماعتوں سے نگراں کابینہ کے ناموں پر مشاورت ہورہی ہے فنکشنل لیگ کے دوستوں نے جسٹس ریٹائرڈ سید غوث علی شاہ کا نام نگران وزیراعلی کے لئے دیا ہے جس پر ہم نے اتفاق کیا ہے تاہم نگراں وزیراعلی کے لئے ہم مجموعی طور پر تین نام دینگے ایم کیوایم بھی نگراں وزیراعلی اور نگراں کابینہ کے ناموں پر مشاورت کررہے ہیں جنہیں جلد حتمی شکل دی جائیگی انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں تو نگراں سیٹ اپ کے لئے مشاورت کررہی ہے  تاہم سندھ سرکار اس معاملے پر تاحال خاموش ہے پیپلزپارٹی کی جانب سے تاحال مجھ سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔ زرائع کے مطابق ایم کیوایم کی جانب سے نگراں وزیراعلی کے لئے ریٹائرڈ جسٹس کا نام پیش کیئے جانے کا امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…