کل میاں نواز شریف کی سیاست کا فیصلہ ہو جائے گا‘سپریم کورٹ آرٹیکل 62 ون ایف کا فیصلہ دے گی‘ تاحیات نااہل ہوں گے یا پھر پانچ سال کے لیے نااہل ہوں گے، جاوید چودھری کا تجزیہ

12  اپریل‬‮  2018

چیف جسٹس نے آج پی آئی اے کو تباہ کرنے والوں کو ملک دشمن اور ملک کا غدار ڈکلیئر کر دیا‘ پچھلے دس برسوں کے دوران پی آئی اے کا ایم ڈی رہنے والوں کو ملک سے باہر جانے سے روک دیا گیا‘ چیف جسٹس نے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرنے‘ انہیں کسی طور نہ چھوڑنے اور کمیشن بنانے کا اعلان بھی کر دیا‘یہ قدم بہت اچھا ہے‘

پی آئی اے نیشنل فلیگ کیریئر آرگنائزیشن ہے‘ یہ 360 ارب کی مقروض ہے اور یہ سالانہ 44 ارب روپے خسارے میں بھی ہے‘ یہ نقصان روزانہ 12 کروڑ روپے بنتا ہے‘ ہم اگر یہ 12 کروڑ روپے بچا لیں تو ہم ملک میں روز درمیانے سائز کا ایک سکول‘ ایک چھوٹا ہسپتال اور کسی ایک گاؤں کی شہر تک چھوٹی سڑک بنا سکتے ہیں‘ ہم روز پانچ دیہات کو صاف پانی کی سکیمیں بھی دے سکتے ہیں‘ فروری میں وزیراعظم نے چند صحافیوں کو بلایا تھا‘ میں بھی ان میں شامل تھا‘ وزیراعظم نے ہمارے سامنے اعتراف کیا‘ پی آئی اے کے زوال کی صرف ایک وجہ ہے اور میں وہ وجہ جانتا ہوں‘ کمیشن وزیراعظم سے وہ وجہ بھی جان سکتا ہے اور ان سے یہ بھی پوچھ سکتا ہے آپ کی ائیر لائین ترقی کر رہی ہے لیکن آپ کی ماتحت ائیر لائین پی آئی اے خسارے کا شکار ہے‘ کیوں؟ مجھے یقین ہے وزیراعظم کا جواب مردہ پی آئی اے میں جان ڈال دے گا‘ عمران خان اس بار کے پی کے کا بجٹ پیش نہیں کریں گے‘ ہم اس پر بھی بات کریں گے اور کل میاں نواز شریف کی سیاست کا فیصلہ ہو جائے گا‘ کل سپریم کورٹ آرٹیکل 62 ون ایف کا فیصلہ دے گی‘ اس فیصلے سے پتہ چل جائے گا میاں نواز شریف تاحیات نااہل ہیں یا پھر پانچ سال کیلئے‘یہ اگر تاحیات نااہل ہو جاتے ہیں تو پھر احتساب عدالت کا فیصلہ سیاسی لحاظ سے بے معنی ہو جائے گا‘ ہم یہ بھی ڈسکس کریں گے‘ ہمارے ساتھ رہیے گا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…