پاکستانیوں کیلئے تشویشناک خبر، حج و عمرہ کیلئے جانیوالے شہری پر سعودی حکومت نے بڑی پابندی عائد کر دی، کیا نیا حکم جاری کر دیا؟

10  اپریل‬‮  2018

ریاض(آئی این پی)سعودی محکمہ کسٹم کا کہنا ہے کہ فضائی مسافر کو زمزم کی ایک سے زائد بوتلیں لے جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، بوتلیں مقرر وزن اور مطلوبہ مخصوص معیار اور پیکنک کی ہونا لازمی ہیں،آب ز م زم کی بوتلیں ہی ائیر پورٹ سے حاصل کریں جو خصوصی طور پر مسافروں کیلئے تیار کی گئی ہیں، باہر سے خریدا گیا زم زم ملاٹ شدہ ہوتا ہے ۔ غیر ملکی میڈیا کے

مطابق سعودی محکمہ کسٹم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قانون کے مطابق فضائی ذریعے سے سفر کرنے والوں کیلئے فی مسافر آب زم زم کی ایک بوتل مقرر کی گئی ہے زیادہ لے جانے کی اجازت نہیں۔ فضائی سفر کیلئے آب ز مز م پروجیکٹ کے تحت مخصوص پیکنگ میں آب ز م زم فراہم کیا جاتا ہے۔بوتلیں مقرر وزن اور مطلوبہ مخصوص معیار اور پیکنک کی ہونا لازمی ہیں۔ایسے مسافر جو ایک سے زیادہ بوتلیں لے جاتے ہیں وہ قانون شکنی کے مرتکب ہو تے ہیں۔ محکمہ کسٹم کا کہنا ہے کہ بعض معتمرین اور حجاج اپنے ملک واپس جاتے وقت زم زم پلانٹ کے علاوہ باہر سے آب ز م زم خرید لیتے ہیں جو اصل زم زم نہیں ہوتا اس میںملاوٹ کی جاتی ہے یا جعل سازی کے ذریعے اسے زم زم ظاہر کیا جاتاہے اس لئے مسافر اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ سول ایوی ایشن کی جانب سے مقرر کئے گئے آب ز م زم کی بوتلیں ہی ائیر پورٹ سے حاصل کریں جو خصوصی طور پر مسافروں کیلئے تیار کی گئی ہیں۔سول ایوی ایشن کے قانون کے مطابق مسافروں کو اضافی آب ز م زم کی بوتلیں لے جانے کی اجازت نہیں دی جا تی۔ ایسے مسافروں کی وجہ سے امیگریشن کے دوران شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑتا ہے جو عام کین میں آب ز مز م بھر کر ا یئر پورٹ لے آتے ہیں جنہیں وہ اپنے ہمراہ نہیں لے جاسکتے۔ دریں اثناء� ائیر پورٹ سیکیورٹی کے ذرائع کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی

فضائی حفاظتی قوانین کے مطابق آب ز م زم کو مخصوص پیکنگ کے ذریعے ہی ایک سے دوسری جگہ منتقل کیا جاتا ہے۔ بعض مسافر اپنے سامان میں ز مزم کی بوتلیں رکھ لیتے ہیں جنہیں اسکینگ کے دوران نکالنا پڑتا ہے جس سے وقت ضائع ہو تاہے۔ واضح رہے بلدیہ کی جانب سے جعلی آب ز م زم کی فلنگ کرنے والے متعدد اسٹیشن بند کئے گئے ہیں جہاں سادے پانی کو مخصوص بوتلوں

میں بھر کر ان پر آب ز م زم پروجیکٹ کے اسٹیکر لگا کر معتمرین اور حجاج کو فروخت کیاجاتا ہے۔ اس جعل سازی کے پیش نظر محکمہ کسٹم نے معتمرین کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ معیار کی بوتلیں مخصوص ڈیلرز سے لیں جو آب ز م زم پروجیکٹ کی زیر نگرانی تیار کی جاتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…