درندگی کی تمام حدیں پار،چیچہ وطنی میں8سال کی بچی کا ریپ، درندوں نے اسی پر بس نہ کیا،معصوم کیساتھ وہ کچھ کردیاآپکی روح تک کانپ اٹھے گی

10  اپریل‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کے شہر چیچہ وطنی میں 8 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد جلانے کے واقعہ پر شہر بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال،پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا۔نجی ٹی وی کے مطابق چیچہ وطنی میں دل کو دہلا دینے والا  پیش آیا ہے  جہاں دوسری کلاس کی طالبہ 8 سالہ نور فاطمہ درندگی کی بھینٹ چڑھی،واقعات کے مطابق  دو روز قبل دوپہرکو بدقسمت نور فاطمہ گھر سے ٹافیاں لینے گئی تو واپس نہ آئی، گھر والوں

نے تلاش شروع کی تو 3 گھنٹے کے بعد وہ جھلسی ہوئی بے ہوشی کی حالت میں ملی جسے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لے جایا گیا مگر وہاں تشویشناک حالت کے پیش نظر اسے جناح ہسپتال لاہور ریفر کردیا گیا۔نور فاطمہ کا 80 سے 90 فیصد جسم جل چکا تھا، جناح ہسپتال میں موت اور زندگی کی کشمکش میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ ورثا بچی کی لاش لیکر چیچہ وطنی واپس آئے تو زیادتی کے شبہ پر پوسٹ مارٹم کیلئے اسے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال لے گئے، جہاں ابتدائی پوسٹمارٹم میں بچی سے زیادتی کے شواہد سامنے آئے، مزید تحقیق کیلئے نمونے فرانزک لیبارٹری بھجوا دیئے۔ پولیس نے دفعہ 302 کے تحت نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا اور ایک مشتبہ شخص جس کا نام امداد بتایا جاتا ہے اس کو حراست میں لے لیا۔نجی ٹی وی کے مطابق مذکورہ شخص اسی محلے کا دکاندار بتایا جاتا ہے۔افسوسناک واقعہ کیخلاف پورے شہر میں شٹر ڈاون ہڑتال ہے ، بدقسمت نور فاطمہ کی نماز جنازہ بعد از نماز ظہر ادا کی جائے گی۔لواحقین نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور چیف جسٹس ثاقب نثار سے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…