دورہ انگلینڈ سے قبل قومی ٹیم کو شدید دھچکا،ٹیسٹ سپیشلسٹ سپنر یاسر شاہ انجرڈ

9  اپریل‬‮  2018

لاہور(آئی این پی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ سے قبل قومی ٹیم کو شدید دھچکا لگا ہے جس کا براہ راست اثر ٹیسٹ میچوں میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی پر پڑسکتا ہے۔پاکستانی ٹیم اہم سیریز کے آغاز سے قبل ہی اپنے بہترین اسپنر اور حالیہ برسوں میں پاکستان کی فتوحات میں مرکزی کردار ادا کرنے والے لیگ اسپنر یاسر شاہ کی خدمات سے محروم ہوگئی ہے۔یاسر شاہ پیر کو پاکستان ٹیم کے فٹنس ٹیسٹ میں بھی شریک نہیں ہوں گے، یاسر شاہ کی گروئن میں فریکچر بتایا جاتا ہے اور انہیں فٹ ہونے کیلئے کئی ہفتے درکار ہیں۔

چیف سلیکٹر انضمام الحق نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یاسر شاہ آئرلینڈ اور انگلینڈ میں تینوں ٹیسٹ میچوں سے آئوٹ ہوگئے ہیں۔انضمام الحق نے کہا کہ لیگ اسپنر شاداب خان اور آف اسپنر بلال آصف کے ساتھ کیمپ میں لیفٹ آرم اسپنر کاشف بھٹی کو بھی طلب کیا گیا ہے۔ کاشف بھٹی حیدرآباد ریجن اور سوئی سدرن گیس کی جانب سے فرسٹ کلاس سیزن میں کامیاب بولر رہے ہیں۔31 سالہ کاشف بھٹی کا تعلق سندھ کے شہر نواب شاہ سے ہے اور وہ 71 فرسٹ کلاس میچز میں 264 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔انضمام الحق نے کہا کہ کاشف بھٹی کے بارے میں کافی اچھی رپورٹ ملی ہے اور انہیں لاہور کے کیمپ میں بلا کر ان کی کارکردگی کو چیک کیا جائے گا، اگر وہ معیار پر پورا اترے تو انہیں موقع دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یاسر شاہ کے بارے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیکل کمیشن کی رپورٹ حوصلہ افزا نہیں ہے، ہماری کوشش ہے کہ وہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کی سیریز مِس کرکے اکتوبر میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز تک مکمل فٹ ہوسکیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…