بڑے یورپی ملک نے سی پیک میں شمولیت کی خواہش کر دی ایسا نام سامنے آگیا جس کی کسی کو بھی امید نہ تھی

8  اپریل‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )بڑے یورپی ملک نے سی پیک میں شمولیت کی خواہش کر دی ،ایسا نام سامنے آگیا جس کی کسی کو بھی امید نہ تھی ۔ رومانیہ کے سفیر نے خواہش کا اظہار کیا ہے کہ رومانیہ بھی سی پیک کا حصہ بننا چاہتا ہے ۔ خبر کی تفصیل کے مطابق پاکستان میں تعینات رومانیہ کے سفیر نیکولے گویا نے کہا ہے سی پیک پاکستان کیلئے بہت اہم منصوبہ ہے۔ رومانیہ بھی سی پیک کا حصہ بننا چاہتا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امن کی صورتحال بہتر ہونے کی وجہ سے کاروباری سرمایہ کاری میں فروغ ملنے کی توقع ہے ۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے پر تاجر بر ا د ر ی سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے رومانیہ کے سفیر کا مزید کہنا تھاکہ سی پیک دنیاکیلئے اہمیت اختیار کر گیا ہے ۔ یہ منصوبہ پاکستان کی قسمت بدل کر رکھ دے گا ۔ پاکستان میں بہترین سرمایہ کاری آئے گی ۔ اس کے بےشمار اقتصادی فواہد پیدا ہونگے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور رومانیہ میں اچھے تعلقات ہیں لیکن ہم اقتصادی تعلقات میں بہت پیچھے ہیں ۔ انہوں نے خواہش کا اظہار کیا ہے کہ رومانیہ پاکستان کیساتھ بہترین اقتصادی تعلقات چاہتے ہیں اور اپنا تعلق مضبوط کرنے کا خواہشمند ہے ۔ کیونکہ پاکستان سرمایہ کاری کیلئے ایک پرکشش ملک ہے اوررومانیہ آئندہ چند سال میں پاکستان کیساتھ باہمی تجارت کو 50 کروڑ ڈالر سالانہ تک لے جانے میں دلچسپی رکھتا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…