خیبرپختونخوا حکومت کابلدیاتی اداروں کے مابین انوکھامقابلہ کرانے کا اعلان،پہلا انعام 3کروڑ،دوسرا2کروڑ تیسرا1کروڑ، حیرت انگیز تفصیلات منظر عام پر آگئیں

30  مارچ‬‮  2018

پشاور (این این آئی)خیبر پختونخوا حکومت نے صفائی ستھرائی کے ذمہ دار بلدیاتی اداروں کے مابین صفائی کا مقابلہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے جو یکم اپریل تا 30 جون جاری رہے گا۔حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے مراسلے کے مطابق مقابلے میں 77 تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز، 6 واٹر اینڈ سینٹیشن سروسز کمپنیاں اور تمام متعلقہ مقامی ادارے حصہ لیں گے۔اس حوالے سے صفائی و ستھرائی کے مختلف کاموں کے لیے 140 نمبرز مقرر کیے گئے ہیں۔ پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے

والوں میں انعامی رقوم بھی تقسیم کی جائیں گی جس میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے ادارے کو 3 کروڑ، دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے ادارے کو 2 کروڑ جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے ادارے کو 1 کروڑ روپے انعامی رقم دی جائے گی۔ مراسلے کے مطابق انعامی رقوم کا 80 فیصد حصہ ادارے کو دیا جائے گا جبکہ 20 فیصد حصہ اہلکاروں میں تقسیم کیا جائے گا۔اسی طرح خراب کارکردگی دکھانے والے اداروں کے خلاف سخت انضباطی کارروائی کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…