وزیراعظم سے ملاقات میں عدلیہ نے کھویا کچھ نہیں پایا ہی ہے،ثاقب نثار

29  مارچ‬‮  2018

اسلام آباد (آئی این پی) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ساتھ ملاقات میں عدلیہ نے کچھ کھویا نہیں بلکہ کچھ پایا ہے‘ ایک فریادی میرے پاس آیا تھا میں نے ا سکی فریاد سنی ،میں اپنے ادارے اور وکلاء کو مایوس نہیں کروں گا۔ جمعرات کو مری میں غیر قانونی تعمیرات کیس کی سماعت کے دوران وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور چیف جسٹس کے درمیان حال ہی میں ہونے والی ملاقات کا تذکرہ ہوا جس پر چیف جسٹس نے وکیل لطیف کھوسہ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ۔ لطیف کھوسہ صاحب

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ساتھ میٹنگ میں عدلیہ نے کچھ کھویا نہیں بلکہ کچھ پایا ہی ہے عدلیہ اور مجھ پر اعتماد کریں ایک فریادی چل کر آیا تھا میں نے اسکی فریاد سنی کیو نکہ میرا کام فریادی کی فریاد سننا ہے۔ انہوں نے کہا عدلیہ کے اس ادارے اور اپنے اس بھائی پر اعتبار کریں، اپنے ادارے اور وکلا کو مایوس نہیں کروں گا،میں نے ان کے گھر جانے سے انکار کیا تھا۔ جس پر لطیف کھوسہ نے کہا کہ ان (وزیراعظم) کی تکلیف سے سب واقف ہیں‘ کیا جسٹس (ر) عبدالرشید والی صورتحال تھی ۔ وہ کسی کا نام نہیں لے رہے بلکہ فریادی کی بات کررہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…