دوران حراست کوئی تشدد نہیں کیا گیا بلکہ ہوٹل کے اندر تو۔۔!!! سعودی شہزادے ولید بن طلال کے دھماکہ خیز انکشافات

22  مارچ‬‮  2018

ریاض(این این آئی) معروف ارب پتی تاجر شہزادہ ولید بن طلال نے کہا ہے کہ وہ قائد مملکت خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز ، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ مخلص ہیں ۔امریکی ٹی وی چینل کو انٹرویودیتے ہوئے شہزادہ ولید بن طلال نے مزید کہا کہ میرے حوالے سے جو باتیں غیر ملکی میڈیا میں پھیلائی جارہی تھیں وہ قطعی طور پر بے بنیاد ہیں ان ہی افواہوں کا جواب دینے کیلئے میں اپنا موقف سب کے سامنے پیش کر رہا ہوں ۔

شہزادہ ولید بن طلال نے مزید کہا کہ خادم حرمین شریفین میرے چچا ہیں اور ولی عہد مملکت چچازاد ہیں ۔مملکت آل سعود اور آل عبدالعزیز کی کاوشوں اور قربانیوں سے وجود میں آئی ۔ میں اپنے مکمل آزادی اور قلبی سکون کے ساتھ یہ کہتا ہوں کہ مملکت سعودی عرب میرا وطن اور خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد مملکت ہمارے قائد ہیں جو ہمارے لئے باعث احترام ہیں ۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے شہزادہ ولید بن طلال نے کہا کہ دوران حراست انہیں کسی قسم کی جسمانی اذیت نہیں دی گئی ۔ ریٹز کارٹنز ہوٹل میں ہمیں ہر طرح کی سہولت حاصل تھی ۔ میرے معمولات پرکوئی قدغن نہیں تھی ۔ مجھے بہترین کمرے فراہم کئے گئے تھے ۔ شہزادہ ولید نے اپنے انٹرویو میں شہزادہ ولید نے مزید کہا کہ رہائی کے بعد یہ کہا جارہا ہے کہ میں مجھ پر اور میرے اہل خانہ پر سفر کرنے کی پابندی ہے تو یہ واضح کر دوں کہ ایسی کوئی بات نہیں گزشتہ روز ہی میرا بیٹا بیرون ملک سے واپس آیا ہے اور میں بھی مکمل طور پر آزاد ہوں ایسی کوئی پابندی مجھ پر کسی جانب سے عائد نہیں کی گئی

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…