چاکلیٹ کھلی پڑی رہے تو سفید کیوں ہو جاتی ہے ؟ماہرین نے معمہ حل کر لیا

21  مارچ‬‮  2018

برلن (مانیٹرنگ ڈیسک) چاکلیٹ دنیا بھر میں یکساں پسند کی جاتی ہے تاہم اگر اسے مناسب درجہ حرارت پر نہ رکھا جائے تو اس کا رنگ سفید ہونا شروع جاتا ہے اور اس میں چھوٹی چھوٹی دراڑیں پڑجاتی ہیں۔ پھر اسے پھینک کر ضائع کر دیا جاتا ہے۔ اب ماہرین نے اس کا رنگ سفید ہونے کی نہ صرف وجہ بتا دی ہے بلکہ اسے سفید ہونے سے روکنے کا انتہائی آسان طریقہ بھی بتادیا ہے۔

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں سائنسدانوں نے دنیا کی سب سے بڑی ایکسرے استعمال کرتے ہوئے چاکلیٹ کے سفید ہونے کا راز معلوم کیا۔ سائنسدانوں نے تحقیق کے بعد بتایا کہ اگر چاکلیٹ کو انتہائی کم یا بہت زیادہ درجہ حرارت پر رکھا جائے تو اس میں موجود چکنائی پھولنا شروع ہو جاتی ہے اور بالآخر چاکلیٹ کے اوپر ایک سفید پاﺅڈر کی تہہ کی صورت میں نمودار ہو جاتی ہے۔ اگر چاکلیٹ کو 14سے 18ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان درجہ حرارت پر رکھا جائے تو اس کی چکنائی کبھی نہیں پھولے گی اور چاکلیٹ تادیر محفوظ رہے گی۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر سٹیفن روتھ کا کہنا تھا کہ درجہ حرارت کی کمی یا زیادتی کے باعث چکنائی پگھل کر چاکلیٹ کی دراڑوں سے باہر نکلنا شروع کر دیتی ہے۔تاہم چاکلیٹ کے اوپر سفید تہہ کا بن جانا بھی صحت کے لیے نقصان دہ نہیں ہے۔ اس صورت میں بھی اسے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…