اسامہ بن لادن نے 15 سعودیوں کودہشت گردی کے لیے بھرتی کیا،محمد بن سلمان

19  مارچ‬‮  2018

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے ولی عہد،نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے ایران سعودی عرب کاحریف نہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ ایران کا سعودی عرب کے ساتھ کوئی مقابلہ نہیں۔ ایران دنیا کی پانچ بڑی فوجی قوتوں میں بھی شامل نہیں اور نہ ہی اقتصادی میدان میں ایران کا سعودی عرب کے ساتھ کوئی مقابلہ ہے۔

ایک دوسرے سوال کے جواب میں شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ ایران نے القاعدہ عناصر کو پناہ دی اور انہیں حوالے کرنے کے مطالبات مسترد کیے۔ یمن کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایران نے یمن کے ایک بڑے حصے پر اپنے نظریات مسلط کرنے کی کوشش کی۔ یمن کے حوثی باغیوں نے انسانی امداد کو اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کیا۔ یمنی عوام بھوک سے مررہے ہیں اور حوثی باہر سیآنے والی امداد کی لوٹ مار کررہے ہیں۔شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ حوثیوں نے سعودی عرب کی سلامتی خطرے میں ڈالی اور سرحدوں کا امن تباہ کیا۔ انہیں تخریب کاری اور دہشت گردی کے لیے ایران کی طرف سے مدد مل رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ1979ء میں ایران میں برپا ہونے والے انقلاب کے بعد ہم انتہا پسندی کا سب سے زیادہ شکار ہوئے ہیں بالخصوص میری ہم عمر نسل سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسامہ بن لادن نے پندرہ سعودیوں کودہشت گردی کے لیے بھرتی کیا۔ وہ امریکا اورسعودی عرب کے درمیان کشیدگی پیدا کرنا چاہتے تھے۔سعودی عرب میں خواتین کے حقوق سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ولی عہد نے کہا کہ ہم مملکت میں خواتین اور مردوں کی تنخواہوں میں مساوات کا قانون لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہم نے مملکت میں خواتین کے حقوق اور آزادی نسواں کے لیے کئی اہم اقدامات کیے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…