ہاسٹل کی گلی سے ملنے والی نجی میڈیکل کالج کی طالبہ کی لاش معمہ بن گئی،مقتولہ نے آخری فون کال کس کو کی؟حیرت انگیزانکشاف،2سہیلیوں کو گرفتارکرلیاگیا

19  مارچ‬‮  2018

میرپورخاص(مانیٹرنگ ڈیسک) میرپورخاص میں نجی میڈیکل کالج کی طالبہ کی ہاسٹل کی گلی سے ملنے والی لاش پولیس کے لیے معمہ بن گئی،میرپورخاص کے علاقے ڈھولن آباد میں واقع گرلز ہاسٹل کی گلی سے پولیس نے مقامی افراد کی نشاندہی پر نوجوان لڑکی کی لاش تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کی جہاں اس کی شناخت 28 سالہ زہرش بنت ذوالفقار انصاری کے نام سے کی گئی جو میرپورخاص کے ہی نجی ڈینٹل میڈیکل کالج میں فرسٹ ایئر کی طالبہ تھی،

پولیس کے مطابق زہرش کے موبائل فون سے علی الصباح چوکیدار کے موبائل فون پر کال بھی کی گئی تھی جس کے بعد ہاسٹل کے چوکیدار عبدالرحمان، ہاسٹل میں رہائش پذیر زہرش کی 2 سہیلیوں فوزیہ اور آسیہ کوحراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔پولیس کے مطابق زہرش کے جسم پر چھلانگ لگانے کے بعد زمین پر گرنے کے نشانات موجود نہیں۔ لاش گلی کی نالی میں پڑی ہوئی تھی تاہم پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد صورتحال مزید واضح ہوجائے گی۔دوسری جانب کالج کے ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ ایچ آر الطاف حسین نے بتایا کہ زہرش خانپور پنجاب کی رہائشی تھی جس کے قریبی رشتے دار یوسف میرپورخاص کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں رہائش پذیر ہیں۔زہرش چند روز سے شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھی جس کا کالج کی انتظامیہ نے ماہر نفسیات سے مختلف اوقات میں چیک اپ بھی کروایا اور طبیعت نہ سنبھلنے پر کچھ روز کے لیے یوسف کے گھر بھیج دیا تھا لیکن دو روز قبل ہی زہرش نے اپنے رشتے دار سے ہاسٹل بھیجنے کی ضد کی تو یوسف اسے ہاسٹل چھوڑ کر چلے گئے تھے اور پھر صبح اطلاع ملی کہ زہرش کی لاش ہاسٹل کے عقبی حصے کی گلی میں پڑی ہے۔ اس حوالے سے کالج انتظامیہ بھی تفتیش کررہی ہے۔  میرپورخاص میں نجی میڈیکل کالج کی طالبہ کی ہاسٹل کی گلی سے ملنے والی لاش پولیس کے لیے معمہ بن گئی،میرپورخاص کے علاقے ڈھولن آباد میں واقع گرلز ہاسٹل کی گلی سے پولیس نے مقامی افراد کی نشاندہی پر نوجوان لڑکی کی لاش تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کی

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…