چوتھی بڑی سیاسی قوت منظر عام پر،متعدد اہم سیاسی جماعتوں نے ایک ہی نشان کے تحت انتخاب لڑنے کا حتمی فیصلہ کرلیا، دھماکہ خیز اعلان

18  مارچ‬‮  2018

جیکب آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جے یو آئی اورجماعت اسلامی سمیت دیگر جماعتوں نے اپنے اتحادیوں کو چھوڑنے کا حتمی فیصلہ کرلیا، ایم ایم اے کا اجلاس 20مارچ کو کراچی میں ہوگا،ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے آئندہ انتخابات کی تیاریاں شروع کرنے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق دینی جماعتوں کے اتحاد متحدہ مجلس عمل کو باضابطہ طور پر بحال کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے

اور اس سلسلے میں 20مارچ کو کراچی میں اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جس میں ایم ایم اے کے عہدیداروں کا اعلان بھی متوقع ہے ذرائع کے مطابق جے یو آئی اورجماعت اسلامی سمیت ایم ایم اے میں شامل دیگر جماعتیں اپنے اتحادیوں کوچھوڑنے کا اعلان کریں گی اور ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کیا جائے گا، اس سلسلے میں جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات حافظ حسین احمد نے رابطہ کرنے پربتایا کہ متحدہ مجلس عمل کے مرکزی عہدیداروں کا انتخاب منگل 20مارچ کو کراچی میں ہوگااس کے ساتھ ایم ایم اے مکمل طورپربحال اور فعال ہوگی، انہوں نے کہا اس سے قبل ہونے والے اجلاسوں میں اکثر معاملات طے ہوچکے ہیں جب کہ ایم ایم اے میں شامل تمام جماعتیں آئندہ عام انتخابات میں متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے ایک نشان کے تحت انتخاب لڑیں گی اور بہت جلد اجتماعی طور پر بھی عوامی رابطہ مہم شروع کی جائے گی، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اصولی طور پر یہ طے کردیا گیاہے کہ تمام جماعتیں بیک وقت دیگر سیاسی پارٹیوں سے اپنے اتحاد ختم کردیں گی ،ایک اور سوال کے جواب میں حافظ حسین احمد نے اپنے مخصوص انداز میں کہا کہ ماضی میں ایم ایم اے پر ’’ملا ملٹری الائنس‘‘کی پھبتی کسنے والے اس بار خود پہلے ہی ’’عسکریت ٹائیٹل ‘‘ حاصل کر چکے ہیں۔ جے یو آئی اورجماعت اسلامی سمیت دیگر جماعتوں نے اپنے اتحادیوں کو چھوڑنے کا حتمی فیصلہ کرلیا

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…