کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر کا مشہور کھلاڑیوں کی جانب سے ساتھ چھوڑنے پر مایوسی کا اظہار

18  مارچ‬‮  2018

دبئی (این این آئی)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے مشہور کھلاڑیوں کی جانب سے ساتھ چھوڑنے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ کوئی کھلاڑی آرہا تو کوئی جارہا ہوتا ہے۔ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ ہم غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان آنے پر آمادہ نہیں کر سکتے تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ان غیر ملکی کھلاڑیوں کو شامل کرے جو پاکستان آنے کو تیار ہوں۔

ندیم عمر نے کہا کہ شین واٹسن نے پاکستان آنے کی ہانمی بھری تھی مگر آخری وقت میں منع کردیا۔یاد رہے کہ گزشتہ برس بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اہم کھلاڑی پی ایس ایل فائنل میں شرکت کیلئے لاہور نہیں آئے تھے جبکہ پشاور زلمی کے تمام کھلاڑی وہاں موجود تھے جس کے نتیجے میں کوئٹہ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ندیم عمر نے کہا کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کے حوالے سے پی سی بی کوئی حل ڈھونڈے نہیں تو فرنچائز دل چھوڑ دیں گی۔لاہور میں رواں ہفتے ہونے والے دھماکے کو اہم وجہ قرار دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ رائیونڈ دھماکے سے بہت سے غیر ملکی کھلاڑی پریشان ہوئے تھے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک نے پاکستان آنے والے اپنے کھلاڑیوں کے نام بھی بتایا جن میں رلی روسو کرس گرین، تھیسارا پریرا، چارلز جونسنز اور محمود اللہ شامل ہیں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے مشہور آل راؤنڈر شین واٹس کے علاوہ انگلینڈ کے سابق بلیباز کیون پیٹرسن بھی شامل تھے جو گزشتہ برس بھی پاکستان نہیں آئے تھے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…