نیب کے دفترپر حملہ کرکے کرپشن کے ثبوت جلانے کا منصوبہ پکڑا گیا،سازش میں ایک رکن قومی اسمبلی اور رکن پنجاب اسمبلی بھی ملوث ،رینجرز طلب،چونکا دینے والے انکشافات

17  مارچ‬‮  2018

لاہور(نیوزڈیسک) نیب کے دفترپر حملہ کرکے کرپشن کے ثبوت جلانے کا منصوبہ پکڑا گیا،سازش میں ایک رکن قومی اسمبلی اور رکن پنجاب اسمبلی بھی ملوث ،رینجرز طلب،چونکا دینے والے انکشافات، تفصیلات کے مطابق نیب کے لاہور آفس پر حملہ کا منصوبہ پکڑا گیا جس کی تمام تیاریاں مکمل کی جاچکی تھیں،

معلوم ہوا ہے کہ نیب کو حملے کے بارے میں اطلاع ملنے کے فوراً بعد رینجرز کو حفاظت کے لئے طلب کرلیاگیا اور حملے کا منصوبہ ناکام ہوگیا،روزنامہ خبریں کی رپورٹ کے مطابق اس سازش میں ایک رکن قومی اسمبلی اور ایک رکن پنجاب اسمبلی بھی شامل تھے جنہوں نے سازش تیار کی ہے ، بتایاجارہاہے کہ سازش کا مقصدنیب کے دفتر میں آگ لگاکر اس کے ریکارڈ کو جلاناتھا اس کے علاوہ یہ بھی بتایاجارہاہے کہ نیب کی حراست میں موجود ساب قڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے احد چیمہ کو رہا کرانے کی بھی منصوبہ بندی کی گئی تھی جبکہ اس حملے کے لئے ان دونوں اراکین اسمبلی نے اپنے حلقے سے تقریباً پانچ افراد اکٹھے کرنے کا بندوبست کیاتھا جس کی مدد سے حملہ کرکے نیب کے دفتر کو ریکارڈ سمیت جلانے کے لئے پٹرول کے ڈبے تک بھرلئے گئے تھے اورانہیں گاڑیوں میں رکھ دیاگیاتھا ،حملے کی منصوبہ بندی اس طرح کی گئی تھی کہ لوگوں کو جلسے کے نام پر اکٹھا کیاجاتا اور بعد ازاں جلوس کی شکل میں پٹرول سمیت نیب کے دفتر کی جانب روانہ کردیاجاتا اور یہ لوگ وہاں حملہ کرکے آگ لگادیتے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ منصوبہ قبل از وقت منظر عام پر آنے کی وجہ سے ناکام ہوگیا اور حملے کی منصوبہ بندی کرنے والوں نے رینجرز کی آمد کے بعد حملے کا منصوبہ منسوخ کردیا۔حساس اداروں نے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں اور نیب کے دفاتر کی سیکورٹی کے انتظامات کو مزید سخت کردیاگیا ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…