امراض قلب، فالج کے خطرات کم کرنے کیلئے کونسی چیزیں فائدہ مند ہیں ،طبی تحقیق میں برسوں پرانے سوالوں کا جواب مل گیا

17  مارچ‬‮  2018

نیویارک(سی ایم لنکس)پھلوں اور سبزیوں کا زیادہ استعمال امراض قلب، فالج اور ٹانگوں کی شریانوں میں خون کے انجماد جیسے خطرات کم کرنے کے لیے فائدہ مند ہے۔ یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ نیویارک یونیورسٹی کے اسکول آف میڈیسین کی تحقیق میں بتایا گیا کہ روزانہ پھلوں اور سبزی کے تین یا زیادہ ٹکڑوں کا استعمال خون کی شریانوں سے متعلق امراض کی روک تھام میں مدد دیتا ہے، جس سے امراض قلب

اور فالج جیسے جان لیوا بیماریوں سے تحفظ ملتا ہے۔ تیس لاکھ سے زائد افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لینے کے بعد معلوم ہوا کہ جو لوگ پھلوں اور سبزیوں کا استعمال زیادہ کرتے ہیں، ان میں جان لیوا امراض کا خطرہ 18 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔ محققین کا کہنا تھا کہ نتائج سے معلوم ہوتا ہے کہ پھلوں اور سبزیوں کا غذا میں زیادہ استعمال زندگی کے لیے خطرہ بننے والی امراض کے حوالے سے واضح مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔اس سے پہلے گزشتہ سال ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ پھلوں، سبزیوں اور کم چربی والی دودھ سے بنی مصنوعات خون میں یورک ایسڈ کی سطح میں نمایاں کمی لاکر جوڑوں کے امراض میں بہتری لاتے ہیں۔ خون میں یورک ایسڈ کی مقدار بڑھنا جوڑوں کے تکلیف دہ درد کا باعث بنتا ہے۔ اس تحقیق میں یورک ایسڈ کی سطح پر اثرات مرتب کرنے والی غذاؤں پر تجربات کیے گئے اور پھلوں، سبزیوں اور ڈیری مصنوعات کو بہترین جبکہ جنک فوڈ اور کولیسٹرول کو تباہ کن قرار دیا گیا۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ اجناس، چربی سے پاک گوشت، مچھلی، گریاں اور بیج وغیرہ بھی اس مرض کے خلاف مددگار ثابت ہوتے ہیں، تاہم پھل اور سبزیاں اس حوالے سے زیادہ موثر ثابت ہوتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…