میں لاہوری ہوں ،یہ تاثر غلط ہے میرا دل ٹوٹ گیا، زندگی میں کئی بار ڈوب کر ابھرا ہوں اور ۔۔۔! مالک لاہور قلندر فرنچائز فواد رانا نے بڑا اعلان کردیا

16  مارچ‬‮  2018

لاہور( این این آئی)لاہور قلندرز فرنچائز کے مالک فواد رانا نے کہا ہے کہ میں لاہوری ہوں اور ہمیشہ لاہور قلندرز کے ساتھ رہوں گا، اسٹیڈیم نہ آنے کی وجہ میری کاروباری مصروفیات تھیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا فواد نے گراؤنڈ میں اپنی غیر حاضری سے متعلق کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ میرا دل ٹوٹ گیا، زندگی میں کئی بار ڈوب کر ابھرا ہوں اور گر کر سنبھل بھی گیا ہوں۔میں لاہوری ہوں اور ہمیشہ لاہور قلندرز کے ساتھ رہوں گا، ہاں اسٹیڈیم نہ آنے کا سوال بجا ہے

جس کی وجہ میری کاروباری مصروفیات تھیں۔انہوں نے کہا کہ کاروبار کے سلسلے میں کانفرنس کال پر امریکہ کے وقت نے مجھے اسٹیڈیم جانے سے روکے رکھا، یہی وجہ تھی جس کے سبب ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لئے اسٹیڈیم میں دکھائی نہیں دیا لیکن خوشی کے ساتھ کہتا ہوں کہ ٹیم کی جیت کے ہر لمحے کو انجوائے ضرور کیا۔فواد رانا نے مزید کہا کہ جب ٹیم جیت کر ہوٹل پہنچتی تو سب سے پہلے ہوٹل کے استقبالیہ پر کھلاڑیوں کو مبارکباد دینے والا فواد رانا ہوتا تھا۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…