حیدرآباد، طالب علموں کو دوپہر کے کھانے میں 6انڈے ملیں گے

10  مارچ‬‮  2018

حیدرآباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں تلنگانہ حکومت نے ریاستی اسکولوں میں طلباءکے لئے دوپہر کے کھانے میں انڈے کے کوٹے کو بڑھا کر دگنا کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اب ہفتے میں طلباءکو کھانے میں 6انڈے دیئے جائینگے۔ اب تک انہیں صرف فی ہفتہ 3انڈے کھانے کیلئے دیئے جاتے تھے۔ تلنگانہ کے وزیر تعلیم کدیام سریہاری نے کہا کہ ریاست کے 23لاکھ طلباءکو دوپہر کے کھانے پر ہماری حکومت 200کروڑ روپے خرچ کررہی ہے۔

ہم بچوں کو فراہم کردہ خوراک کا معیار بھی مزید بلند کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ وزیراعلی کے دفتر کو تجویز پیش کی ہے کہ اب دوپہر میں بچوں کو پیش کئے جانے والے 3انڈوں کی جگہ 5سے 6انڈے کردیئے جائیں۔ ایسی طالبات کے لئے جو ساتویں سے دسویں کلاس میں پڑ ھ رہی ہیں انہیں صفائی ستھرائی کیلئے کٹس مہیا کی جائیں گی۔ جون کے آخر تک 8792اساتذہ بھرتی ہونگے۔ اسکولوں کو صاف پانی کے کنکشن دیئے جائیں گے کیونکہ بے شمار اسکولوں میں صاف پانی کی سہولت نہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…