انوشکا شرما کی’’پری‘‘شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام

4  مارچ‬‮  2018

ممبئی(این این آئی) نامور اداکارہ انوشکا شرما کی خوف و دہشت سے بھرپور فلم’’پری‘‘شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام رہی ہے۔اداکارہ انوشکا شرما کی گزشتہ روز ریلیز ہونے والی فلم’’پری‘‘ شائقین پر خاص تاثر جمانے میں کامیاب نہ ہوسکی۔ فلم’’پری‘‘ انوشکا شرما کے خوفناک روپ کے باعث ریلیز سے قبل ہی شائقین میں مقبول ہوچکی تھی جب کہ بعض تجزیہ نگاروں نے فلم کو ہٹ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس فلم میں انوشکا نے اب تک کی بہترین اداکاری کی ہے۔

انوشکا شرما بھی اپنی نئی فلم کو لے کر بے حد پرجوش تھیں تاہم ریلیز کے بعد فلم شائقین پر تاثر جمانے میں ناکام رہی ہے۔فلمی تجزیہ نگار ترن آدرش نے فلم ’’پری‘‘کواوسط درجے کی فلم قراردیتے ہوئیٹویٹ کیا ہے کہ فلم ریلیز کے پہلے روز ہولی کے تہوار کے باعث سست روی کاشکار رہی۔ جب کہ بھارت کے جنوبی علاقے میں کئی مقامات پر فلم ریلیز ہی نہیں ہوئی۔ تاہم شام میں لوگوں نے فلم دیکھنے میں دلچسپی دکھائی۔ فلم ریلیز کے پہلے روز 4 کروڑ 36 لاکھ کا بزنس ہی کرسکی ہے۔واضح رہے کہ فلم کی کہانی ایک مسلمان لڑکی رخسانہ کے گرد گھومتی ہے۔ فلم میں پیش کیے جانے والے چند مناظر اور مکالمات میں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہونے کے خدشے کے پیش نظر فلم’’پری‘‘کو پاکستان میں نمائش کی اجازت نہیں ملی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…