تحریک انصاف، ن لیگ یا پیپلز پارٹی؟ عائشہ گلالئی اب کس کے ساتھ ہیں؟ سینٹ الیکشن میں کس اہم سیاسی جماعت کے امیدوار کو ووٹ ڈالا، حیرت انگیز انکشاف

3  مارچ‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے والا آج بھی قومی اسمبلی میں ووٹ ڈالنے نہیں آیا، عائشہ گلالئی نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اپنے

ہی امیدوار کو ووٹ ڈالنے نہیں آئے، عائشہ گلالئی نے اپنی گفتگو میں عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ سینٹ کے انتخابات خوش آئند ہیں، عائشہ گلالئی نے نجی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ ہارس ٹریڈنگ کرکے قوم کو کیا پیغام دینا چاہ رہے ہیں، جو لوگ عدلیہ کے خلاف بیان بازی کر رہے ہیں مسلم لیگ (ن) ان کو ٹکٹ دے رہی ہے، عائشہ گلالئی نے کہا کہ مشاہد اللہ خان اپنی وزارت کی بجائے اپنے باس کو خوش کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان آج بھی ووٹ کاسٹ کرنے نہیں آئے، جب انہوں نے شیخ رشید کو وزیراعظم کا امیدوار بنایا تو بھی عمران خان شیخ رشید کو ووٹ ڈالنے نہیں آئے۔ عائشہ گلالئی نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کے ہارس ٹریڈنگ میں سب سے آگے ہیں، عائشہ گلالئی نے اس موقع پر کہا کہ میں نے مسلم لیگ (ن) کے نہال ہاشمی کے خلاف آبپارہ تھانہ میں درخواست دی ہے۔   تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے والا آج بھی قومی اسمبلی میں ووٹ ڈالنے نہیں آیا، عائشہ گلالئی نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اپنے ہی امیدوار کو ووٹ ڈالنے نہیں آئے، عائشہ گلالئی نے اپنی گفتگو میں عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ واضح رہے کہ عائشہ گلالئی نے اپنا ووٹ پیپلز پارٹی کے امیدوار کے حق میں دیا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…