ننھے فاسٹ بولر بچے کی ویڈیو وائرل ٗوسیم اکرم بھی فین ہوگئے

1  مارچ‬‮  2018

دبئی (این این آئی)انٹرنیٹ پر نامعلوم فاسٹ بولر بچے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم بھی اْس کے فین ہوگئے اور ساتھ ہی اس ٹیلنٹ کی تلاش بھی شروع کردی۔ذرائع کے مطابق ٹوئٹر پر فیضان نامی شخص نے ایک منٹ تین سیکنڈ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں معلوم یہ بچہ کون ہے ٗ مجھے ویڈیو موصول ہوئی ٗاس ٹوئٹر پیغام میں فیضان نے سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم، کرکٹ کے راجہ رمیز راجہ، راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر اور بوم بوم شاہد آفریدی کو مینشن کر کے پوچھا کہ بچے کی گیند کروانے کی

اس مہارت کے بارے میں آپ کیا کہتے ہیں؟ویڈیو میں تقریباً 12 یا 13 سال کی عمر کا بچہ قمیص شلوارپہنے دوڑ کر آتا ہے ٗگیند کراتا ہے ۔ ننھے فاسٹ بولر کی لائن اور لینتھ تو لاجواب رہی ٗ اس کی پیس اور سوئنگ بھی کمال کی دیکھی گئی۔ویڈیو دیکھنے کے بعد وسیم اکرم بھی دنگ رہ گئے اور انہوں نے جوابی ٹوئٹ میں لکھا ڈالا کہ کہاں ہے یہ بچہ ٗ اس طرح کا ٹیلنٹ ہماری قوم کی رگوں میں دوڑ رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے بچوں کو پلیٹ فارم نہیں ملتا مگر اب وقت ہے کہ ایسے باصلاحیت بچوں کیلئے کچھ کیا جائے۔ وسیم اکرم نے باصلاحیت نوجوان کو پاکستان کرکٹ کا مستقبل بھی قرار دے دیا۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…